ETV Bharat / sports

بطور کپتان اظہرعلی کی چھٹی جلد

author img

By

Published : Oct 24, 2020, 12:52 AM IST

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی سے کپتانی واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے تاہم باقاعدہ اعلان اگلے ماہ کیا جائے گا۔

azhar-ali-might-not-be-pakistan-test-captain
بطور کپتان اظہرعلی کی چھٹی جلد

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کیا جاچکا ہے۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مصباح الحق کی جانب سے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد اظہر علی کیلئے بھی عہدہ بچانا مشکل ہوگیا ہے۔

محمد رضوان کو کپتان بنائے جانے کی خبر کی بھی تردید کی ہے جبکہ ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان کیلئے بابر اعظم مضبوط ترین امیدوار سمجھے جارہے ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )حکام کا تینوں فارمیٹ کی ٹیم کیلئے ایک ہی کپتان مقرر کرنے پر غور و خوص جاری ہے۔

دورہ نیوزی لینڈ کے دوران اظہر علی کے بجائے محمد رضوان کو ٹیم کی قیادت کی ذمے داری سونپنے کی خبریں سامنے آئی تھیں، جن کی اب تردید کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بھی سونپے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی تینوں طرز کی ٹیموں کیلئے ایک ہی کپتان مقرر کرنے کا خواہاں ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اظہر علی کی قیادت میں اب تک ٹیم کی کارکردگی کافی ناقص رہی ہے۔ اظہر علی کی ناقص کپتانی کی وجہ سے ہی دورہ انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم جیتا ہوا ٹیسٹ میچ ہار گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان اس حوالے سے اظہر علی سے اہم ملاقات کر چکے ہیں جبکہ چئیرمین پی سی بی احسان مانی اگلے ماہ ٹیم کے کپتان سے ملاقات کریں گے۔

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان نومبر کے دوسرے ہفتے میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی خبر سامنے آئی تھی کہ وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی کپتانی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا بتانا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے ایک رکن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ دورہ انگلینڈ کے دوران مانچسٹر ٹیسٹ دیکھ رہے تھے۔ میچ پاکستان کے ہاتھ میں تھا پھر بھی انگلینڈ نے فتح حاصل کر لی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اظہر علی کی کپتانی ناقص رہی، انہیں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.