اوپنر ڈیوڈ وارنر (ناٹ آؤٹ 57) کی ایک اور دھماکہ خیز اننگز سے آسٹریلیا نے سری لنکا کو تیسرے ٹی -20 میچ میں جمعہ کو سات وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز کو 3-0 سے کلین سویپ کر لیا ۔ سری لنکا نے 20 اوور میں چھ وکٹ پر 142 رن بنائے جبکہ آسٹریلیا نے 17.4 اوور میں تین وکٹ پر 145 رنز بنا کر آسان جیت حاصل کر لی۔
وارنر نے 50 گیندوں پر ناٹ آوٹ 57 رن میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ وارنر مسلسل تیسرے میچ میں پلیئر آف دی میچ بنے۔ ان کے ساتھ ہی پلیئر آف دی سیریز کا بھی ایوارڈ دیا گیا وارنر نے سیریز میں سنچری اور دو نصف سنچری بنائیں ۔ کپتان آرون فنچ نے 25 گیندوں میں ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 37 رن بنائے جبکہ اسٹیون اسمتھ نے 13 اور ایشٹن ایگر نے 15 گیندوں میں دو چھکوں کے سہارے ناٹ آؤٹ 22 رن بنائے۔اس سے پہلے سری لنکا کی اننگز میں وکٹ کیپر کشل پریرا نے 45 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کے سہارے سب سے زیادہ 57 رن بنايےاوشكا فرنانڈو نے 20 اور بھانوكا راج پکشے نے ناٹ آؤٹ 17 رن بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، کین رچرڈسن اور پیٹ کمنز نے دو دو وکٹ لئے۔
ڈیوڈ وارنر عمدہ بیٹنگ کی بدولت میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔مہمان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 142 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور اس نے آسٹڑیلیا کو میچ میں کامیابی کیلئے 143 رنز کا ہدف دیا جو بعد میں میزبان ٹیم نے 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ڈیوڈ وارنر نے اپنی عمدہ بلے بازی کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور مسلسل تیسری مرتبہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ڈیوڈ وارنر ناقابل شکست 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔کپتان آرون فنچ 37 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔
کوشل پریرا کی نصف سنچری بھی رائیگاں گئی۔ جمعہ کو میلبورن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان آرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔کوشل پریرا 57 اور فرنانڈو 20 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے مچل اسٹارک، رچرڈ سن اور پیٹ کمنز نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ڈیوڈ وارنر اور کپتان آرون فنچ نے اپنی ٹیم کو 69 رنز کا جاندار آغاز فراہم کیا۔ ڈیوڈ وارنر کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت میزبان ٹیم نے مطلوبہ ہدف بآسانی 17.4 ویں اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا اور سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 3-0 سے کلین سویپ کرلی ۔
آسٹریلیا کی نظریں اب پاکستان کی ٹاپ ٹی 20 پوزیشن پر ٹک گئی ہیں ۔سری لنکا پر کلین سویپ کے بعد اب پاکستان پر کلین سویپ سے نمبر ون ٹیم بننے کا منصوبہ ظاہرکردیا ہے ۔آسٹریلیا کے پاس ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے کا موقع ہے،البتہ اس کے لیے اسے پاکستان کے خلاف تینوں میچوں میں بھی کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔
رواں برس آسٹریلیا نے ہندستان میں ٹی 20 سیریز جیتی تھی جبکہ اتوار کوسری لنکا کےخلاف پہلے میچ میں بڑی فتح حاصل کی تھی ، اس وقت وہ رینکنگ میں چوتھی پوزیشن پر موجود ہے تاہم تیسرے نمبر کی جنوبی افریقی ٹیم کے برابر ہی 262 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔دونوں میں صرف اعشاریائی پوائنٹس کا فرق ہے۔اگر آسٹریلیا پاکستان پر بھی کلین سوئپ کرتی ہے اور نیوزی لینڈ انگلینڈ سے ہوم سیریز میں ایک میچ جیت جائے تو وہ نمبر ون پوزیشن اپنے نام کرسکتے ہیں۔
آسٹریلیائی کپتان ایرون فنچ پہلے ہی کہچکے ہیں کہ ہمارا مقصد کھیل کے اس فارمیٹ میں بھی نمبر ون پوزیشن حاصل کرنا ہے، اگرچہ ہم ہمیشہ اس تگ و دو میں رہتے ہیں مگر اب ہمارے ذہن میں ایک واضح تاریخ موجود ہے۔ہم اگلے برس اپنے ملک میں منعقد ہونے والے عالمی کپ تک آسٹریلیا کو اس طرز میں دنیا کی سب سے بہترین ٹیم بنانا چاہتے ہیں۔اس دوران ہمیں مجموعی طور پر 20 میچ کھیلنے کو ملیں گے اور ہم اس میں مستقل مزاجی سے پرفارم کرنے کے خواہشمند ہیں۔