بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری یک روزہ میچ میں بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 50 اوورس میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 302 رنز بنائے۔ جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49.3 میں محض 289 رن ہی بناسکی۔ اس طرح بھارت نے آسٹریلیا کو 13 رنوں سے شکست دے دی۔
ہدف کا تعاقب کرنے اتری آسٹریلیائی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور پے درپے وکٹ کرتے رہے جس کی وجہ سے ٹیم مستحکم نہیں ہوسکی اور دو میچ جیتنے کے بعد آخری میچ میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ سلامی بلے بازوں نے مایوس کیا شیکھر دھون 16 رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ بعد ازاں مینک اگروال کی جگہ موقع پانے والے شوبھم گل کا ساتھ دینے آئے کپتان وراٹ کوہلی نے 56 رن کی اچھی شراکت داری کی۔ 33 رن بنانے والے گل کو ایگر نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔ حالانکہ کپتان کوہلی کے کہنے پر گل نے ریویو بھی لیا جو ناکام رہا۔
بھارت نے آسٹریلیا کے سامنے تین سو تین کا ہدف رکھا ہے۔ جس کے جواب میں آدھی میزبان ٹیم پویلین واپس لوٹ چکی ہے۔ ایس این ٹھاکر نے بتیس رنز دے کر دو وکٹس لیے۔ جب کہ بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے 92 رن کی بہترین پاری کھیلی۔
واضح رہے کہ سہ یک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے دونوں میچ آسٹریلیا جیت چکی ہے۔ اس طرح آسٹریلیا کا سیریز پر قبضہ ہوگیا ہے۔