اس سال کے آغاز میں بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 0-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کا خمیازہ اسے تازہ رینکنگ میں اٹھانا پڑا۔بھارت ٹیم اکتوبر 2016 سے مسلسل دنیا کی نمبر ایک ٹیسٹ بنی ہوئی تھی لیکن اب اس کی یہ بادشاہت چھن گئی ہے۔
آئی سی سی کی جاری تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں 2016-17 کے وقت کو ہٹا دیا گیا جس کی وجہ سے درجہ بندی میں بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔ اس دوران بھارت نے 12 ٹیسٹ جیتے تھے اور محض ایک میچ گنوایا تھا۔
![آسٹریلیائی ٹیم نے بھارت سے پہلی پوزیشن چھین لی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/7011475_aaa.jpg)
بھارت نے اس دوران پانچ سیریز جیتی تھیں جس میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت شامل تھیں۔ آسٹریلیا کو اس مدت میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
![آسٹریلیائی ٹیم نے بھارت سے پہلی پوزیشن چھین لی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/7011475_aust.jpg)
تازہ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا 116 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گیا ہے جبکہ نیوزی لینڈ 115 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
بھارتی ٹیم 114 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر کھسک گئی ہے جبکہ انگلینڈ 105 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور سری لنکا 91 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
![آسٹریلیائی ٹیم نے بھارت سے پہلی پوزیشن چھین لی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/7011475_india.jpg)
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ایک کا تاج گنوانے کے باوجود ہندستانی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کی ٹیبل میں 360 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست موجود ہے جبکہ آسٹریلیا 296 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
ٹیسٹ چمپئن شپ کے روگرام میں کورونا کے سبب تبدیلی ہو سکتی ہے۔ چمپئن شپ کی دو سرفہرست ٹیمیں فائنل میں نبرد آزما ہوں گی۔