ETV Bharat / sports

آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کی شرمناک شکست

برسبین میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان آسٹریلیا نے اپنا دبدبہ برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن اننگز اور پانچ رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کی شرمناک شکست
author img

By

Published : Nov 24, 2019, 7:46 PM IST

پاکستان نے پہلی اننگز میں 240 رنز بنائے تھے اس کے جواب میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں ڈیوڈ وارنر اور لیبیوشین کی سنچری کی بدولت 580 رنز بنا کر 340 رنز کی بڑی برتری حاصل کرلی تھی۔

پاکستان کی ٹیم اپنی دوسری اننگ 335 رنز پر سمٹ گئی اور میچ اننگ اور پانچ رنز سے ہار گئی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

آسٹریلیا کو اس جیت سے 60 پوائنٹس حاصل ہوئے اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں اس کے 116 پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ چیمپیئن شپ فہرست میں بھارت کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئی ہے جبکہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں یہ میچ پاکستان کا پہلا ٹیسٹ میچ تھا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

پاکستان نے دوسری اننگز میں مزاحمت بھری کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن بابر اعظم 104 کی سنچری کے باوجود اسے اننگز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل وڈ نے چار، مشیل اسٹارک نے تین وکٹ اور پیٹ کمنز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

لیبیوشین کو شاندار 185 رنز کی اننگ کی وجہ سے انہیں مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

غیر ملکی زمین پر گزشتہ پانچ میچوں میں پاکستان کی یہ مسلسل پانچویں شکست ہے، پاکستان کی اس میدان پر اننگز سے یہ دوسری شکست ہے، دوسری طرف آسٹریلیا نے اس میدان پر سنہ 1988 سے اپنا فتح کا ریکارڈ برقرار رکھا ہے، آسٹریلیا نے برسبین کے گابا میدان پر سابقہ 31 ٹیسٹ میچوں میں 24 جیتے ہیں جبکہ سات میچز ڈرا ہوئے ہیں۔

Intro:Body:

SUNDAY

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.