ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیائی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 191 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ، پہلی اننگز کی بنیاد پر بھارت کو 53 رنز کی سبقت حاصل ہوئی۔
بھارت کی جانب سے آر اشون نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں ، امیش یادو نے 3 اور جسپریت بمراہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مچل اسٹارک رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔
آسٹریلیائی ٹیم کے لیے کپتان ٹم پین نے ناقابل شکست 73 رنز بنائے، پین کے علاوہ لگھوشامبے نے 47 رنز بنائے۔
بھارت کی پہلی اننگز 244 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، بھارت کے لیے کوہلی نے سب سے زیادہ 74 رنز بنائے تھے، دوسرے دن کا کھیل شروع ہوتے ہی اشون پہلے ہی اوور میں پویلین لوٹ گئے، امیش یادو ساہا کی مدد کے لیے کریز پر آئے ہیں۔ اس کے اگلے ہی اوور میں ساہا 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، محمد سمیع آخری وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی طرف سے مچل اسٹارک نے 4 ، پیٹ کمنس نے 3 ، جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لیون نے 1-1 وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پرھیں: ذہنی اذیت کے شکار عامر نے سبکدوشی کا کیا اعلان