ETV Bharat / sports

شارجہ: پہلے میچ میں آسٹریلیا کی 8 وکٹوں سے جیت

کپتان ایرون فنچ کی شاندار سینچری اور شان ماش کے ناقابل شکست 91 رنز کے بدولت آسٹریلیا نے پاکستان کو ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دی ہے۔

author img

By

Published : Mar 23, 2019, 5:56 AM IST

کپتان ایرون فنچ کی شاندار سینچری اور شان ماش کے ناقابل شکست 91 رنز کے بدولت آسٹریلیا نے پاکستان کو ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دی ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےآسٹریلیا کو جیت کے لیے 281 رنز کا ہدف دیا جو آسٹریلیا نے 49 اوور میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے حارث سہیل نے شاندار سنچری بنائی اور 101 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔عماد وسیم نے 13 گیندوں پر 29 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی اور پاکستان کا سکور 280 تک پہنچانے میں قلیدی کردار ادا کیا۔

پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور محمد عباس اپنا پہلا ایک روزہ میچ کھیل رہے تھے۔

واضح رہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سیریز میں کپتان سرفراز احمد کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے اور قیادت کی ذمہ داری ان میچوں کے لیے شعیب ملک کو سونپ دی گئی ہے۔

سرفراز احمد کے علاوہ دیگر پانچ کھلاڑیوں فخرزمان، شاداب خان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم کو بھی آرام دیا گیا ہے ۔

یاد رہے دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 24 مارچ اتوار کو ہوگا۔

مہاراشٹر کے تھانے ضلع واقع مخدوش پل منہدم 

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل تھانے ضلع میں واقع بھاتسا ندی کے پل کا پلر اچانک منہدم ہونے سے کئی گاؤں کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے. تقریباً ٤٥ برس قبل تعمیر ہونے والا بھاتسا ندی کا پل مخدوش ہوگیا تھا. مگر محکمہ عوامی تعمیرات کے افسران اس پل کی اندیکھی کر رہے تھے 
ایسا الزام مقامی مکین لگا رہے ہیں 
تھانے ضلع میں واقع کلیان تحصیل کے کھڑولی گاؤں میں یہ پل بھاتسا ندی پر پر بنا ہوا تھا جو والکس اور بھیرے ان دو گاؤں کو جوڑنے والا پل جمعہ کو اچانک پیچ کا پلر منہدم ہونے  سے مکین پریشان ہو اٹھے ہیں. ممبئی اور مضافات کے شہریوں کی پیاس بجھانے کے لیے جب بھاتسا ندی پر ڈیم کی تعمیر ہوئی اس درمیان اس پل کے تعمیر کا کام انجام دیا گیا تھا. اس پل کے مرمت کے جواب دہی ریاستی حکومت کے محکمہ عوامی تعمیرات کی تھی اس گزشتہ ایک ہفتہ قبل دراڑے بھی پڑنا شروع ہوگئی تھی جسکی شکایت پی ڈبلو ڈی محکمہ سے مقامی مکینوں نے کیا تھا مگر اسکے بعد بھی اس شکایت کو نظر انداز کردیا گیا جب کہ چند دن قبل ممبئی سے سی ایس ٹی واقع ہمالیہ برج منہدم ہوچکا تھا. جس میں ٦ افراد جاں بحق اور ٣٢ شدید طور سے زخمی ہوگئے  تھے. آخرکار جمعہ کو برج بیچ سے ٹوٹ کر گر گیا. مگر اسکے بعد بھی گاؤں کے مکین جان ہتھیلی پر رکھ کر اس برج سے آمدو رفت جاری رکھے ہوئے ہیں. بتایا جاتا ہے گاؤں کے طلباء اسکول اس برج کو پار کر ھارہے تھے اسی درمیان یہ حادثہ ہوا غنیمت یہ رہی کہ اس حادثہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے مقامی افراد نے ریاستی حکومت سے جلد نئے برج کے تعمیر کا مطالبہ کیا ہے.

ممبئی سے دانش اعظمی کی رپورٹ 

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.