ETV Bharat / sports

سنہ 2022 سیشن سے آئی پی ایل میں 10 ٹیموں کو منظوری - ای ٹی وی بھارت خبریں

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے 2022 سیشن سے آئی پی ایل میں 10 ٹیموں کو شامل کرنے کی جمعرات کو منظوری دے دی۔

Approval of 10 teams in IPL from 2022 session
2022 سیشن سے آئی پی ایل میں 10 ٹیموں کو منظوری
author img

By

Published : Dec 24, 2020, 5:31 PM IST

Updated : Dec 24, 2020, 7:51 PM IST

بی سی سی آئی کی جمعرات کے روز احمدآباد میں اپنی 89 ویں سالانہ عام اجلاس کے دوران آئی پی ایل کی ٹیموں کی تعداد 2022 میں بڑھا کر 10 کرنے پر رضمامندی ہوئی۔ آئی پی ایل گورننگ کونسل سے اس سلسلے میں کام کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

آئی پی ایل میں فی الحال آٹھ ٹیمیں حصہ لیتی ہیں جن میں ممبئی انڈینس، دہلی کیپٹلس، راجستھان رائلس، چنئی سپرکنگس، کنگس الیون پنجاب، کلکتہ نائیٹ رائیڈرس، سن رائزرس حیدرآباد اور رائل چیلنجرس بنگلور شامل ہیں۔

یہ خیال کیا جاتا ہے کہ بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گانگولی اور سکریٹری جئے شاہ نے میٹنگ کے دوران اس بات پر زور دیا کہ آئی پی ایل کو ایک بڑے فارمیٹ میں پیش کیا جائے جس سے دنیا بھر میں مزید کھلاڑیوں کو مواقع ملیں اور نئے شہر بھی آئی پی ایل کے ساتھ شامل ہوں گے۔

بورڈ ممبران اور ریاستی ایسوسی ایشنز نے 2022 کے سیزن سے 10 ٹیموں کو آئی پی ایل میں شامل کرنے پر اتفاق کیا اور آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کونئی ٹیموں کو شامل کرنے کے لئے تیاری کرنے کے لئے کہا۔ ریاستی ایسوسی ایشن اور بی سی سی آئی کے عہدیداروں نے بھی اتفاق کیا کہ 2021 سیزن کے مختصر وقت کی وجہ سے ، آئی پی ایل کے 14 ویں سیزن میں ٹیموں کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا جاسکتا ہے ، لہذا اس میں آٹھ ٹیمیں ہی حصہ لیں گی۔

بی سی سی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ نئی ٹیم اس ریاست کی ہوگی جہاں سے ابھی کوئی ٹیم شامل نہیں ہے۔ ایسے میں مہاراشٹر ، تمل ناڈو ، کرناٹک ، تلنگانہ ، مغربی بنگال ، راجستھان ، دہلی اور چنڈی گڑھ جیسی نئی ٹیمیں نہیں ہوں گی۔ یہ بات چیت کی جارہی ہے کہ نئی ٹیموں کے لئے احمد آباد ، راجکوٹ ، وشاکھاپٹنم ، کوچی ، تروننت پورم اور لکھنؤ پسندیدہ شہر ہیں۔

یو این آئی

Last Updated : Dec 24, 2020, 7:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.