ETV Bharat / sports

پاکستان کی ٹیم کا ایک اور کھلاڑی کورونا وائرس سے متاثر - تین ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز

نیوزی لینڈ دورے پر گئی پاکستانی ٹیم کا ایک اور کھلاڑی کورونا وائرس سے متاثر ہوا جس کے بعد اس وبا سے متاثر ٹیم میں شامل افراد کی مجموعی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

Another Pakistani player infected with corona virus
پاکستان کی ٹیم کا ایک اور کھلاڑی کورونا وائرس سے متاثر
author img

By

Published : Nov 28, 2020, 3:25 PM IST

نیوزی لینڈ کرکٹ نے جمعرات کے بتایا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چھ اراکین کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ آئسولیشن میں رہ رہے پاکستان کے کچھ اراکین نے پہلے دن پروٹوکول کی خلاف ورزی کی تھی۔ جس کے بعد نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے پاکستانی ٹیم کو قوانین اور پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے پر آخری وارننگ دی تھی۔

سرفراز احمد، روحیل نذیر، نسیم شاہ محمد عباس ، عابد علی اور دانش عزیز کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی تھی جبکہ ساتویں کھلاڑی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ آئسولیشن کے تیسرے دن کرائے گئے ٹسٹ میں ٹیم کے دیگر اراکین کی رپورٹ نگیٹیو آئی تھی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ کا اگلا کورونا وائرس کا ٹیسٹ پیر کو ہوگا، نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ اسکواڈ میں شامل ارکان کے دوسرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آئی ہے، جس کے بعد کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف کے آئسولیشن میں نرمی کر دی گئی۔

ٹیم کو ابھی دو اور ٹیسٹ کرانے ہوں گے جو آئسولیشن کے چھٹے اور 12 ویں دن کرائے جائیں گے ۔ اس ٹیسٹ میں پاس ہونے کے بعد ٹیم کو قرنطینہ سے باہر آنے کی اجازت ہوگی۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان دس دسمبر سے تین ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ہونی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.