ETV Bharat / sports

اظہرالدین کے بیٹے اور ثانیہ مرزا کی بہن کی شادی - بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرالدین کے بیٹے اسدالدین

کافی وقت یہ افواہ گشت کر رہی تھی کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرالدین کے بیٹے اسدالدین اور اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا شادی کرنے والے ہیں اور طویل وقت سے چلی آ رہی اس بات کا ثانیہ مرزا نے اعتراف کرتے ہوئے اسے سچ قرار دیا ہے۔

اظہرالدین کے بیٹے اور ثانیہ مرزا کی بہن کی شادی
author img

By

Published : Oct 7, 2019, 11:37 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کامیابی ترین کپتانوں میں شمار کئے جانے والے محمد اظہرالدین کے بیٹے اسدالدین جلد ہی بھارت کی معروف ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزی کی چھوٹی بہن انعم مرزا کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے والے ہیں۔

ثانیہ مرزا اور انعم مرزا
ثانیہ مرزا اور انعم مرزا

واضح رہے کہ کافی وقت سے اسد اور انعم کی شادی کی باتیں گشت کر رہی تھیں لیکن دونوں کی جانب سے اس بات پر کسی بھی قسم کا بیان یا وضاحت نہیں کی جا رہی تھی لیکن ثانیہ مرزا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کی بہن انعم اور اظہر کے بیٹے اسد جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ان دونوں کی شادی رواں برس کے آخری ماہ دسمبر میں متوقع ہے۔

واضح رہے کہ اسدالدین کرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ پیشے سے وکیل جبکہ انعم مرزا فیشن اسٹائلسٹ ہیں۔

چند روز قبل انعم نے سوشل میڈیا پر اسد کے ساتھ ایک تسویر شیئر کی تھی اور اس کے ساتھ لکھا تھا'فیمیلی'۔

یہ تصویر شیئر ہونے کے بعد سے ہی ان دونوں کی شادی کی باتیں گشت کرنے لگی تھیں جو ثانیہ مرز کی تصدیق کے بعد ختم ہوئی۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.