وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک کی قیادت میں جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم ماہ سمتبر اور اکتوبر میں بھارت کا دورہ کرے گی جہوں وہ تین ٹی 20 اور تین ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔
جنوبی افریقہ کے اس دورے کے لیے سابق بھارت کرکٹر امول مجمدار کو کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے ٹیم کا عبوری کوچ بنایا ہے۔
جنوبی افریقہ اور بھارت کے مابین پہلا ٹی 20 میچ 15 ستمبر کو دھرمشالہ میں دوسرا میچ 18 ستمبر کو موہالی میں اور تیسرا میچ 22 ستمبر کو بنگلور میں کھیلا جائے گا، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے تحت کھیلی جانے والی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 2 اکتوبر سے وشاکھا پٹنم میں دوسرا میچ 10 اکتوبر سے پونے میں جبکہ تیسرا میچ 19 اکتوبر سے رانچی میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے اپنے بلے بازی کوچ اوٹس گبسن کی میعاد میں توسیع نہیں کی ہے جس کی وجہ سے امول مجمدار کو عبوری کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
- امول مجمدار کا فرسٹ کلاس کریئر:
امول مجمدار نے سنہ 1994 میں ممبئی کی جانب سے اپنے فرسٹ کلاس کرکٹ کریئر کی شروعات کی تھی، گھریلو سیزن میں انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
فرسٹ کلاس کریئر میں امول مجمدار نے 11167 رنز بنائے ہیں، جبکہ رنجی ٹرافی کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بلے باز ہیں۔
گھریلو کرکٹ میں بہترین کارکردگی کے باوجود امول مجمدار کو قومی ٹیم میں جگہ نہیں مل سکی، انہوں نے سنہ 2014 میں کرکٹ سے سبکدوشی اختیار کی تھی۔
امول مجمدار انڈین پریمیئر لیگ میں راجستھان رائلز کے لیے بلے بطور بلے بازی کوچ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے ایک افسر نے کہا کہ امول مجمدار ہماری ٹیم کے لیے بہتر امیدوار ہیں اور ان کے تجربات سے ٹیم کو فائدہ ہوگا، وہ بلے بازی کی باریکیوں کا اچھی طرح جانتے ہیں جبکہ حال ہی میں بھارت میں منعقد ہونے والے اسپین گیندبازی کیمپ میں بھی انہوں نے ہماری کافی مدد کی تھی۔
جنوبی افریقہ کا عبوری کوچ مقرر ہونے کے بعد امول مجمدار نے کہا کہ اس عہدے کے لیے گزشتہ ہفتے مجھ سے رابطہ کیا گیا تھا جس کے لیے میں نے حامی بھر لی ہے۔