ETV Bharat / sports

'پاکستانی کرکٹروں کی ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی نہیں رہی '

author img

By

Published : Apr 7, 2020, 5:49 PM IST

پاکستان کے بولنگ کوچ وقار یونس نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آگاہ کیا ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی ٹیسٹ کرکٹ سے بےرخی روکے۔

'پاکستانی کرکٹروں کی ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی نہیں رہی '
'پاکستانی کرکٹروں کی ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی نہیں رہی '

سابق پاکستانی کپتان وقاریونس نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پیر کو صحافیوں کو بتایا کہ پی سی بی کو کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے سے روکنا چاہئے۔

تیز گیند بازوں محمد عامر اور وہاب ریاض نے گزشتہ سال ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا تاکہ وہ چھوٹے فارمیٹ پر زیادہ توجہ دے سکیں۔

ان دونوں تیز گیند بازوں کے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا اثر آسٹریلیا دورے میں دیکھنے کو ملا جہاں پاکستان کی بولنگ کمزور پڑ گئی اور اسے ٹیسٹ اور ٹی -20 سیریز دونوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

وقار نے کہا کہ یہ درست ہے کہ آپ کسی کو کچھ کرنے سے روک نہیں سکتے لیکن بورڈ کی ایک پالیسی ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اسٹار کھلاڑی اچانک کوئی فارمیٹ چھوڑتا ہے تو اس کا ٹیم کو گہرا جھٹکا لگتا ہے۔نئے کھلاڑی ٹیم کو فوری طور پر مضبوطی نہیں دے سکتے اور آسٹریلیا میں عامر اور وہاب کی غیر موجودگی میں یہ بات صاف دکھائی دی۔اگر یہ دونوں کھلاڑی ٹیم میں رہتے تو ٹیم کی کارکردگی بہتر ہو سکتی تھی۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ پاکستان کو تیز گیند بازوں کا بڑا پول بنانا چاہئے تاکہ محدود شکل کی طلب کو پورا کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح کرکٹ کی وسعت ہوئی ہے اسے دیکھتے ہوئے آپ صرف چار پانچ تیز گیند بازوں کے بھروسے نہیں رہ سکتے۔

آپ کو ٹیسٹ کرکٹ کے لئے چار پانچ تجربہ کار تیز گیند بازوں کی ضرورت ہوتی ہے۔لیکن چھوٹے فارمیٹ میں زیادہ بولر چاہئیں ۔

انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹوئنٹی ورلڈکپ بغیر تماشائیوں کے کرانے پرسوچا جاسکتا ہے۔

وقار یونس کے مطابق پاکستانی کھلاڑی شرجیل خان کو اپنی فٹنس پر کام کرنا ہوگا اور شرجیل خان کے پاس ابھی بھی بہت وقت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.