ETV Bharat / sports

'ٹی -20 ورلڈ کپ میں کھیلنا مشکوک '

بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے جنوبی افریقہ کے خطرناک بلے باز اے بی ڈی ویلیرس نے کہا ہے کہ ان کا اس سال اکتوبر-نومبر میں آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے ٹی -20 ورلڈ کپ میں کھیلنامشکوک ہے۔

'ٹی -20 ورلڈ کپ میں کھیلنا مشکوک '
'ٹی -20 ورلڈ کپ میں کھیلنا مشکوک '
author img

By

Published : Apr 13, 2020, 7:30 PM IST

جنوبی افریقہ کے اسٹار بلے باز ڈی ویلیرس نے کہا کہ ان فارم اور فٹنس اور گزشتہ سال آئی سی سی ورلڈ کپ میں واپسی نہیں کر پانا ان کی ٹی -20 ورلڈ کپ میں واپسی نہ کرنے کی وجہ بن سکتا ہے۔ڈی ویلیرس بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں لیکن مارک باؤچر کے جنوبی افریقہ ٹیم کے کوچ بننے کے بعد ہی ان کی واپسی کے اندازے لگائے جا رہے ہیں۔

'ٹی -20 ورلڈ کپ میں کھیلنا مشکوک '
'ٹی -20 ورلڈ کپ میں کھیلنا مشکوک '

اس سال جنوری میں ڈی ویلیرس نے کہا تھا کہ وہ جنوبی افریقہ کے لئے ایک بار پھر کھیلنے کے خواہشمند ہیں لیکن انہیں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ٹی -20 کے لئے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ایسے قیاس لگائے جا رہے تھے کہ آئی پی ایل کے بعد ڈی ویلیرس کو ٹیم میں جگہ دی جا سکتی ہے۔ جنوبی افریقہ کو جون میں سری لنکا کے خلاف اور جولائی اگست میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی -20 سیریز کھیلنی ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال آئی پی ایل اور ٹی -20 ورلڈ کپ پر خطرہ منڈلا رہا ہے۔آئی پی ایل کو پہلے ہی 15 اپریل تک ملتوی کیا جا چکا ہے اور اس کے آگے بھی امکان بہت کم ہیں ۔ڈی ویلیرس نے کہا کہ اگر ٹورنامنٹ اگلے سال تک ملتوی ہو جاتا ہے تو حالات میں تبدیلی ہو گی ۔ ابھی میں کھیلنے کے لئے فٹ ہوں لیکن مجھے نہیں معلوم کہ اس وقت تک میرا جسم فٹ رہے گا یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں 100 فیصد فٹ رہا جیسا میں اب ہوں تو میں ٹی -20 میں کھیل سکتا ہوں لیکن اگر ایسا نہیں رہا تو میں اس میں حصہ نہیں لوں گا کیونکہ میں ویسا انسان نہیں ہوں جو فٹ نہیں ہوتے ہوئے بھی کھیلنے اترے۔

ڈی ویلیرس نے کہا کہ میں ایسے ٹیم میں شامل نہیں ہو سکتا ہوں۔ دیگر کھلاڑیوں کی طرح مجھے بھی محنت کرنی پڑے گی اور اپنا مقام بنانا پڑے گا۔ گزشتہ سال مجھے بہت دکھ ہوا تھا جب لوگوں کو لگا تھا کہ میں ٹیم میں واپسی کروں گا لیکن ایسا نہیں ہو پایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا خطرہ کم ہونے کے بعد جب کرکٹ دوبارہ شروع ہوگی تو وہ خود کو ثابت کریں گے۔ ڈی ویلیرس نے کہا کہ میں ٹرائیلز دوں گا اور باؤچر کو دکھاؤں گا کہ میں اب بھی کھیل سکتا ہوں۔وہ مجھے ٹیم میں شامل کریں کیونکہ میں دوسرے کھلاڑی کے مقابلے میں بہتر ہوں۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کرکٹ سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہوئی ہیں۔جنوبی افریقہ میں بھی کورونا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے 35 دنوں کے لاک ڈاؤن کا اعلان ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.