ETV Bharat / sports

کووڈ-19: انوشکا اور وراٹ نے 2 کروڑ روپے عطیہ کے ساتھ فنڈ ریزنگ مہم شروع کی

کرکٹر وراٹ کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما نے InThisTogether# عنوان کے ساتھ کورونا کے متاثرین کے لیے فنڈ ریزنگ مہم شروع کی ہے۔ انہوں نے اس کے لیے پہل کرتے ہوئے 2 کروڑ روپے عطیہ کیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ان کا ہدف بھارت میں کووڈ ریلیف کے لیے 7 کروڑ اکٹھا کرنا ہے۔

Anushka, Vitar
کورونا بحران میں لوگوں سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے انوشکا اور ویراٹ نے 2 کروڑ روپیے دیے
author img

By

Published : May 7, 2021, 2:30 PM IST

Updated : May 7, 2021, 4:01 PM IST

مشہور جوڑا انوشکا شرما اور ویراٹ کوہلی نے کووڈ بحران سے نمٹنے میں لوگوں کی مدد کے لیے فنڈ جمع کرنے کی مہم شروع کردی ہے۔ اس جوڑے نے InThisTogether# کے عنوان کے تحت فنڈ ریزنگ کے پلیٹ فارم کیٹو کے ساتھ اشتراک کیا ہے اور اس اقدام کے لیے 2 کروڑ روپے دے کر اچھی پہل کی ہے۔ ان کا مقصد بھارت میں کووڈ ریلیف کے لیے 7 کروڑ اکٹھا کرنا ہے۔

انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے لوگوں سے اس وبائی مرض کے خلاف لڑنے اور گھروں میں رہنے کی تلقین کی۔

انوشکا اور وراٹ

انوشکا نے کہا: "ہندوستان انتہائی مشکل وقت سے گزر رہا ہے اور مہلک وبائی بیماری کووڈ-19 کی دوسری لہر نے ہمارے ملک میں بحران پیدا کر دیا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب مل کر کام کریں۔ ہم وطنوں کے لیے امداد کی شدید ضرورت ہے۔

کرکٹر ویراٹ کوہلی نے کہا کہ "وراٹ اور میں ان ناقابل برداشت مصائب کو دیکھ رہے ہیں۔ جن کی وجہ سے لوگ مصائب سے دو چار ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس فنڈ سے وائرس کے خلاف لڑائی میں مدد ملے گی۔

ہم سب کی سلامتی کے لیے دعاگو ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ آپ زیادہ سے زیادہ زندگیاں بچانے کے لیے ہماری دعاؤں میں ہمارے ساتھ شامل ہوں، کیونکہ ہم سب مل کر اس میں شریک ہیں۔ "

وراٹ نے مزید کہا کہ "ہم اپنے ملک کی تاریخ میں ایک برے وقت سے گزر رہے ہیں اور ہماری قوم کو ہم سب کو متحد ہونے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بچانے کی ضرورت ہے۔ انوشکا اور میں لوگوں کو پچھلے سال سے پریشانی میں دیکھ کر رنجیدہ ہیں۔ ملک پہلے سے کہیں زیادہ ہمارا تعاون چاہتا ہے''۔

"ہم اس فنڈ ریزنگ مہم کو اس اعتماد کے ساتھ شروع کر رہے ہیں کہ ہم انتہائی ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لیے خاطر خواہ فنڈز اکٹھا کر سکیں گے۔ ہمیں اعتماد ہے کہ لوگ اس مصیبت میں ہم وطنوں کی مدد کے لیے آگے آئیں گے۔ ہم مل کر اس کام کو کریں گے اور اس پر قابو پائیں گے۔ "

یہ مہم سات دنوں تک چلے گی۔

Last Updated : May 7, 2021, 4:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.