ETV Bharat / sports

ڈبلیو ٹی سی فائنل: تیسرے دن کا کھیل ختم، نیوزی لینڈ 2 وکٹ پر 101 رنز - ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ

ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ کے فائنل میچ میں کائل جیمیسن کی شاندار گیندبازی کی وجہ سے بھارت کی پہلی اننگ 217 رنز پر ختم ہوگئی، اس کے بعد نیوزی لینڈ کے دونوں سلامی بلے باز لاتھم اور کونوے نے پہلی وکٹ کے لیے 70 رنز کی شراکت داری کرکے اپنی ٹیم کو اچھی پوزیشن میں پہنچا دیا ہے۔

conways fifty help new zealand take control of wtc final
ڈبلیو ٹی سی فائنل: تیسرے دن کا کھیل ختم، نیوزی لینڈ 2 وکٹ پر 101 رنز
author img

By

Published : Jun 21, 2021, 7:01 AM IST

ساؤتھمپٹن میں کھیلے جارہے بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ کے فائنل میچ کے تیسرے روز کے آخری سیشن میں خراب موسم کی وجہ سے کھلاڑیوں کو پویلین لوٹنا پڑا اور پھر دوبارہ کھیل شروع نہیں ہوسکا اور تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک نیوزی لینڈ نے 2 وکٹ پر 101 رنز بنا چکے ہیں۔

New Zealand opener Latham
نیوزی لینڈ کے سلامی بلے باز لاتھم

تسرے روز کا میچ ختم ہونے سے پہلے کیوی اوپنر کونوے کو ایشانت شرما نے آؤٹ کیا، لیکن آؤٹ ہونے سے پہلے کونوے نے 54 رنز بنا کر نیوزی لینڈ کو اچھی شروعات دی۔

اس سے قبل بھارت کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب اشون نے کپتان ویراٹ کے ہاتھوں شارٹ کور پر زبردست کھیل کھیلنے والے ٹام لاتھم کو کیچ کراکر نیوزی لینڈ کا پہلا وکٹ گرایا۔ آؤٹ ہونے سے پہلے لاتھم نے 30رنز بنائے اور کونوے کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 70 رنز کی شراکت داری کی۔

ابھی کریز پر کیویز ٹیم کے کپتان کین ولیمسن 12 رنز بنا کر اور سینیئر بلے باز راس ٹیلر بغیر کوئی رن بنائے موجود ہیں۔

اگرچہ بھارتی فاسٹ باؤلرز نے عمدہ بولنگ کی، لیکن تینوں بھارتی سیمر کیوی اوپنرز پر اپنا پیس ثابت نہیں کرسکے۔ مجموعی طور پر، کیوی اوپنرز نے بھارتی سیمرز کو کوئی موقع نہیں دیا اور انہوں نے بھارتی بلے بازوں سے زیادہ قابل اعتماد کھیل دکھایا۔

اس سے قبل بھارت پہلی اننگز میں 217 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شبھمن گل نے اننگ کی شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے 62 رنوں کی پارٹنرشپ کی۔

خطرناک ہوتی جارہی اس جوڑی کو کائل جیمیسن نے روہت شرما کو آؤٹ کر کے توڑا جبکہ گِل ویگنر کا شکار بنے۔ روہت شرما 34 رنز اور شبھمن گل 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:

ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل: بھارتی ٹیم 217 رنوں پر ڈھیر

وراٹ کوہلی تمام آئی سی سی فائنلز کھیلنے والے دنیا کے واحد کھلاڑی

اس کے بعد پُجارا کریز پر آئے لیکن محض 8 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر آؤٹ ہوئے انہوں نے 54 گیندیں کھیلی۔ اب تمام امیدیں کپتان وراٹ کوہلی اور نائب کپتان اجنکیا رہانے سے تھیں۔ ان دونوں بلے بازوں نے مداحوں کو مایوس نہیں کیا اور چوتھے وکٹ کے لیے 61 رنوں کی پارٹنرشپ کی۔

ٹیم کے مجموعی اسکور 149 رنز پر کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد سب کی نگاہیں رہانے پر تھیں لیکن بدقسمتی سے رہانے 49 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک کریز پر نہیں ٹک سکا حالانکہ اشون اور جڈیجہ نے کچھ حد تک مزاحمت کی لیکن ٹیم کو بحران سے نہیں نکال سکے، جڈیجہ نے 15 اور اشون نے 22 رنوں کی اننگ کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمیسن سب سے کامیاب گیند باز رہے اور 5 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ نیل ویگنر اور ٹرینٹ بولٹ نے دو دو اور ساؤتھی نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.