ETV Bharat / sports

Commentary Panel Asia Cup ایشیا کپ کے کمنٹری پینل کا اعلان

پاکستان کی میزبانی میں شروع ہونے والے میگا ایونٹ ایشیا کپ 2023 کے کمنٹری پینل کا اعلان ہوگیا ہے۔پاکستان کے چار اور بھارت کے 11 کمینٹیٹرز کو پینل میں شامل کئے جانے کے بعد نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

author img

By

Published : Aug 19, 2023, 7:02 PM IST

ایشیا کپ کے کمنٹری پینل کا اعلان
ایشیا کپ کے کمنٹری پینل کا اعلان

نئی دہلی:کرکٹ ایشیا کپ کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق ایشیا کپ کی میزبانی کرنے والے ملک پاکستان کے چار جبکہ ہندوستان کے 11 سابق کرکٹرز کو کمنٹری پینل میں شامل کیا گیا ہے۔ ایشیا کپ کے کمنٹری پینل میں سابق قومی کپتان وسیم اکرم، وقار یونس، عامر سہیل اور بازید خان شامل ہیں جبکہ پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ کو پینل میں شامل ہی نہیں کیا گیا ہے۔کمیٹینٹری پینل میں پاکستان کی نمائندگی کم ہونے پر سابق کرکٹروں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

ایشیا کپ کے ایونٹ میں کمنٹری پینل میں بھارت کے سابق کھلاڑی روی شاستری، گوتم گھمبیر، ہربھجن سنگھ اور عرفان پٹھان شامل ہیں۔اس کے علاوہ سری لنکا ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کا ایک ایک کرکٹر کمنٹری پینل میں شامل ہے، جس میں اینڈی فلاور ،مارون اتاپتو، سجنے بنگر، میتھیو ہیڈن اور پیوش چاولہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Tilak Verma شاستری اور پاٹل نے تلک ورما کی تعریف کی

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا میزبان پاکستان ہے اور ایونٹ دو مراحل میں پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز ملتان سے ہوگا جس میں میزبان ٹیم پاکستان اور نیپال آپس میں ٹکرائیں گی۔ٹورنامنٹ کے چار میچز پاکستان جب کہ فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.