نئی دہلی: بھارتی ٹیم کے اسٹائلش بلے باز چیتشور پجارا کو آئندہ 2023 کاؤنٹی چیمپئن شپ کے لیے سسیکس ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ بطور کپتان ان کا پہلا میچ ڈرہم کے خلاف ہوگا۔ ان کا پہلا سیزن ہوم گراؤنڈ پر 6 سے 9 اپریل تک شروع ہوگا۔ بھارتی ٹیم کے اسٹائلش بلے باز چیتشور پجارا کو کپتانی سونپنے کی اطلاع سسیکس کرکٹ کلب نے دی ہے۔ بھارتی بلے باز پجارا نے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیمپئن شپ میں اپنی نئی ذمہ داریوں کے منتظر ہیں۔
بتادیں کہ چیتشور پجارا انگلینڈ میں سنہ 2022 کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران سسیکس کرکٹ کلب سے منسلک ہوئے تھے۔ بلے باز نے اس عرصے کے دوران تمام بلے بازوں میں سب سے زیادہ اوسط کے ساتھ کلب کے لیے اپنے پہلے سیزن کا اختتام کیا۔ اس دوران انہوں صرف 8 میچوں میں 109.40 کی اوسط سے 1094 رنز بنائے۔ پجارا نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ اس بار اپنی ٹیم کی قیادت کرنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب انہیں ٹیم کی کپتانی کی پیشکش کی گئی تو ان کے لیے اسے قبول کرنا ایک آسان آپشن تھا کیونکہ وہ گزشتہ ایک برس سے ٹیم کا حصہ ہیں اور ٹیم کے ساتھ بہت دوستانہ ہو گئے تھے۔
کپتانی ملنے پر انہوں نے ٹیم ممبران اور سپورٹ اسٹاف کی تعریف کی اور کہا کہ ٹیم کے نوجوان ٹیلنٹ کو مزید نکھارنے کی کوشش کی جائے گی۔ دریں اثناء سسیکس کرکٹ کلب نے بھی ڈرہم کے خلاف چیمپئن شپ کے افتتاحی میچ کے لیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
-
Paul Farbrace has named his first squad as Sussex Head Coach. 🙌
— Sussex Cricket (@SussexCCC) April 5, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Get his thoughts plus team news and match preview for our season opener against Durham. 🗞 ⬇ #GOSBTS
">Paul Farbrace has named his first squad as Sussex Head Coach. 🙌
— Sussex Cricket (@SussexCCC) April 5, 2023
Get his thoughts plus team news and match preview for our season opener against Durham. 🗞 ⬇ #GOSBTSPaul Farbrace has named his first squad as Sussex Head Coach. 🙌
— Sussex Cricket (@SussexCCC) April 5, 2023
Get his thoughts plus team news and match preview for our season opener against Durham. 🗞 ⬇ #GOSBTS
مزید پڑھیں: