ETV Bharat / sports

Domestic Cricket نارتھ نے نارتھ ایسٹ کو 501 رنز سے شکست دی

author img

By

Published : Jul 1, 2023, 7:21 PM IST

نشانت سندھو اور ہرشیت رانا کی شاندار آل راونڈ کارکردگی کی بدولت نارتھ زون نے شمال مشرقی زون کو 511 رنوں سے شکست دے کر دلیپ ٹرافی کے سیمی فائنل میں شاہانہ انداز میں داخلہ لے لیا۔

نارتھ نے نارتھ ایسٹ کو 501 رنز سے شکست دی

بنگلورو: نشانت سندھو (150 رنز، 2 وکٹ) اور ہرشیت رانا (122، 2 وکٹ) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت دلیپ ٹرافی کے کوارٹر فائنل میں ہفتہ کو نارتھ زون نے شمال مشرقی زون کو 511 رن سے شکست دے کر سیمی میں داخلہ حاصل کیا۔

نارتھ زون نے نارتھ ایسٹ کے سامنے 666 رنز کا بڑا ہدف رکھا تھا۔ میچ کے چوتھے دن نارتھ ایسٹ154 رنز پر آل آؤٹ ہوگیا۔نارتھ ایسٹ نے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر 58 رنز پر صرف تین وکٹیں گنوا دی تھیں، حالانکہ وہ فتح سے 608 رنز دور تھے۔ پالزور تمانگ اور نیلیش لامیچھانے نے چوتھی وکٹ کے لیے 57 رنز کی شراکت قائم کی تاہم جوڑی کے پویلین لوٹتے ہی نارتھ ایسٹ کی وکٹیں گرنے لگیں۔

دوسری اننگز میں نارتھ زون کے ٹاپ وکٹ لینے والے پلکت نارنگ نے تمانگ کو آؤٹ کرنے کے بعد پرفلومنی سنگھ، فیروجم جوٹن اور دیپو سنگما کو آؤٹ کیا۔ نارتھ ایسٹ کے لیے تمانگ نے 82 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رنز بنائے، جب کہ لامیچھانے نے 64 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ سے قبل بھارت کو انجری سے راحت، دو کھلاڑیوں کی واپسی

نارتھ ایسٹ کے پانچ بلے باز ڈبل فیگرز کو بھی نہ چھو سکے اور پوری ٹیم 154 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سندھو نے دوسری اننگز میں دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ بلتیج سنگھ، ہرشیت رانا اور جینت یادو کو ایک ایک وکٹ ملی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.