ETV Bharat / sports

T20 World Cup اسکاٹ لینڈ کو شکست دینے کے بعد آئرلینڈ کی نگاہیں سپر12 پر - Scotland and Ireland eye Super 12s

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے گروپ اسٹیج کے ساتویں میچ میں آئر لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ جیت کے ساتھ اب آئر لینڈ کی نگاہیں سپر 12 پر ہے۔

Brilliant Campher helps Ireland keep T20WC hopes alive with 6-wicket win over Scotland
اسکاٹ لینڈ کو شکست دینے کے بعد آئرلینڈ کی نگاہیں سپر12 پر
author img

By

Published : Oct 19, 2022, 5:01 PM IST

ہوبارٹ: آئر لینڈ نے بدھ کے روز کرٹس کیمفر (72 رن، دو وکٹ) آل راؤنڈ کارکردگی اور جارج ڈوکریل (39 ناٹ آؤٹ) کی تابڑ توڑ بلے بازی کی بدولت اسکاٹ لینڈ کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے پہلے راؤنڈ کے مقابلے میں چھ وکٹوں سے شکست دی۔ پہلے میچ میں زمبابوے سے ہارنے والی آئرلینڈ نے اس جیت کے ساتھ سپر 12 میں پہنچنے کی امیدیں زندہ کر دیں۔ Ireland keep T20 World Cup hopes alive after thrilling defeat of Scotland

گروپ اے کے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مائیکل جونز کے 86 (55) کی بدولت آئرلینڈ کو 177 رن کا ہدف دیا۔ آئر لینڈ نے کیمفور اور ڈوکریل کی سنچری شراکت کی بدولت اس ہدف کا تعاقب چھ گیندوں باقی رہتے حاصل کرلیا۔

ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ نے 10 اوور میں 65 رن پر چار وکٹ گنوا دیئے۔ انہیں اگلے 10 اوورون میں 112 رن بنانے کے لیے ایک بڑی اور دھماکہ خیز شراکت داری درکار تھی۔ کیمفور اور ڈوکریل نے آئرلینڈ کے لیے مشکل کوشاں کا کردار ادا کرتے ہوئے 57 گیندوں میں 119 رن کی شراکت داری کی اور ٹیم کو 19 اوور میں ہدف تک پہنچا دیا۔ کیمفر نے 32 گیندوں پر سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 72 رن بنائے جبکہ ڈوکریل نے 27 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 39 رن بنائے۔

اسکاٹ لینڈ نے گروپ اے کے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ گزشتہ میچ میں نصف سنچری بنانے والے جارج مانسی کے ایک رن پر آؤٹ ہونے کے بعد جونز نے اسکاٹ لینڈ کی اننگز کی قیادت کرتے ہوئے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اپنی پہلی نصف سنچری بنائی۔ جونز نے اپنی 55 گیندوں کی اننگز میں چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 86 رن بنائے۔ ان کا ساتھ دیتے ہوئے میتھیو کراس نے 21 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 28 رن بنائے، جب کہ رچی بیرنگٹن نے 27 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 37 رن جوڑے۔ جونز کی شاندار بلے بازی نے اسکاٹ لینڈ کو آخری پانچ اووروں میں 54 رن بنانے میں مدد دی، جبکہ مائیکل لیسک (17) نے 19ویں اوور میں آؤٹ ہونے کے بعد دو چوکے لگا کر اسکاٹ لینڈ کو 176/5 تک پہنچا دیا۔

آئرلینڈ کی جانب سے کرٹس کیمفر نے دو اووروں میں نو رن دے کر دو وکٹ جبکہ جوشوا لٹل اور مارک ایڈیئر نے ایک ایک وکٹ حاصل ہوا۔

آئرلینڈ نے اپنی اننگز کے آغاز میں اینڈریو بالبرنی (14) اور پال اسٹرلنگ (08) کے طور پر دونوں اوپنرز کو جلد ہی کھو دیا۔ لورکن ٹکر (20) اور ہیری ٹیکٹر (14) کو اچھی شروعات ملی لیکن وہ اسے بڑی اننگز میں تبدیل نہ کر سکے۔

اننگز کے 10ویں اوور میں چوتھا وکٹ گرنے کے بعد آئرلینڈ پر شکست کا خطرہ منڈلا رہا تھا۔ اس کے بعد کیمفر اور ڈوکریل نے برتری حاصل کی اور اننگز کو آگے بڑھایا۔ ڈوکریل نے ایک جانب تحمل سے رن بنائے، جب کہ کیمفر نے مارک واٹ کے 13ویں اوور میں ہاتھ کھول کر 18 رن بنائے۔ ڈوکریل نے بھی کیمفر کا ساتھ دیا اور آئرلینڈ نے 14ویں، 15ویں اور 16ویں اوور میں 18، 18 اور 18 رن جوڑے۔

آئرلینڈ نے 13ویں اور 19ویں اوور کے درمیان مجموعی طور پر 92 رن بنا کر ٹی 20 انٹرنیشنل میں اپنا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا۔ کیمفر نے اپنے ٹی 20 کیریئر کی پہلی نصف سنچری اسکور کی، جو کہ کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں آئرلینڈ کا سب سے بڑا اسکور بھی ہے۔ آئرلینڈ کا اگلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہے جسے جیت کر وہ سپر 12 میں پہنچ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.