ETV Bharat / sports

Brian Lara replaces Tom Moody ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ برائن لارا سن رائزرز حیدرآباد کے ہیڈ کوچ مقرر - سن رائزرز حیدرآباد نے ہیڈ کوچ تبدیل کی

سن رائزرز حیدرآباد نے 53 سالہ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ برائن لارا کو ہیڈ کوچ کے طور پر منتخب کیا ہے۔ لارا 2022 کے آئی پی ایل سیزن میں سن رائزرز ٹیم کے حکمت عملی کے مشیر اور بیٹنگ کوچ تھے۔ Brian Lara replaces Tom Moody as Sunrisers Hyderabad head coach

Brian Lara replaces Tom Moody as Sunrisers Hyderabad head coach
ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ برائن لارا سن رائزرز حیدرآباد کے ہیڈ کوچ مقرر
author img

By

Published : Sep 3, 2022, 3:20 PM IST

حیدرآباد: ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ برائن لارا کو ہفتے کے روز سنہ 2016 کے آئی پی ایل چیمپئن سن رائزرز حیدرآباد کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ لارا 2022 کے آئی پی ایل سیزن میں سن رائزرز کے بیٹنگ کوچ تھے۔ لارا ٹام موڈی کی جگہ سن رائزرس حیدرآباد کے ہیڈ کوچ ہوں گے، جن کی میعاد ختم ہو چکی ہے۔ لارا کی یہ کسی بھی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر پہلی اسائنمنٹ ہے۔ سن رائزرز حیدرآباد نے سوشل میڈیا پر کہاکہ کرکٹ لیجنڈ برائن لارا آئندہ آئی پی ایل سیزن کے لیے ہمارے ہیڈ کوچ ہوں گے۔' Brian Lara replaces Tom Moody as Sunrisers Hyderabad head coach

موڈی اور حیدرآباد دونوں ہی اس معاہدے کے ساتھ آگے نہ بڑھنے کا فیصلہ کیا۔ موڈی کو حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں جنوری 2023 سے شروع ہو رہے آئی ایل ٹی 20 کے لیے ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ موڈی سنہ 2021 میں کرکٹ کے ڈائریکٹر کے کردار میں حیدرآباد خیمے میں آئے۔ 2013 اور 2019 کے درمیان ہیڈ کوچ کی حیثیت سے اپنے پہلے دور میں، موڈی نے حیدرآباد کو پانچ بار پلے آف تک پہنچایا اور سنہ 2016 میں چیمپئن بنایا تھا۔

موڈی کی دوسری مدت اتنی اہم نہیں تھی۔ اس دوران حیدرآباد آئی پی ایل میں جیت کی بنیاد پر سب سے خراب کارکردگی دکھانے والی ٹیم تھی۔ ٹیم نے 28 میچوں میں صرف نو فتوحات حاصل کیں۔ ایک میچ ٹائی پر ختم ہوا، جب کہ 18 بار اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ حیدرآباد آئی پی ایل 2022 میں چھ جیت اور آٹھ ہار کے ساتھ آٹھویں نمبر پر رہا۔ حیدرآباد نے سیزن سے قبل کپتان کین ولیمسن، عمران ملک اور عبدالصمد کی واپسی کے بعد نیلامی میں ایک اچھی ٹیم بنائی تھی۔

سیزن کے پہلے ہاف میں، ولیمسن ٹاس میں خوش قسمت رہے کیونکہ ٹیم نے لگاتار پانچ میچ جیتے۔ تاہم وہ مسلسل پانچ ہار کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل سے نیچے پھسلتے چلی گئی۔ ولیمسن کی خراب فارم اور اہم کھلاڑیوں ٹی نٹراجن اور واشنگٹن سندر کے زخمی ہونے نے انہیں پریشان کیا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.