ETV Bharat / sports

Ranji Trophy 2022: رنجی ٹرافی مقابلے میں بہارکو اروناچل پردیش کے ہاتھوں شکست - کولکاتا کی خبر

کولکاتا کے ایڈن گارڈن Eden Gardens میں کھیلے گئے رنجی ٹرافی ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں بہار کو اروناچل پردیش کے ہاتھوں 15 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Ranji Trophy 2022: رنجی ٹرافی مقابلے میں بہارکو اروناچل پردیش کے ہاتھوں شکست

author img

By

Published : Mar 6, 2022, 10:03 PM IST

کولکاتا کے ایڈن گارڈن Eden Gardens میں کھیلے گئے رنجی ٹرافی Ranji Trophy پلیٹ گروپ کے ایک اہم میچ میں بہار اور اروناچل پردیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ اروناچل پردیش کے 341 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں بہار کی پوری ٹیم 92.5 اوورز میں 325 رن بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

بہار کی جانب سے آشوتوش امن 75 رن اور وکرانت سنگھ 57 رن اور رشو راج 52 رنوں کے دوسرے بلے باز خاطر خواہ رن بنانے میں ناکام رہے۔

اروناچل پردیش کی جانب سے راجیش بشنوی 105 رن دے کر 5وکٹ حاصل کیے، اس کے علاوہ نابم ابو کو تین اور تیچی نیری کو دو وکٹ ملے۔

اس سے قبل اروناچل پردیش پہلے کھیلتے ہوئے پہلی اننگ میں 196 رن اور دوسری اننگ 253 رن بنائے جبکہ بہار کی ٹیم کی پہلی اننگ محض 109 رنوں پر سمٹ گئی، دوسری اننگ میں 325 رن بنانے کے باوجود ہدف سے 15رن دور رہ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Ranji Trophy 2022: رنجی ٹرافی میں شہبازاحمد کا شاندار مظاہرہ، بنگال کی دوسری جیت

اروناچل پردیش کے آل راؤنڈر راجیش بشنوئی کو دوسری اننگ میں سنچری اور پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

رنجی ٹرافی کے پلیٹ گروپ میں اروناچل پردیش تین میچوں میں ایک جیت اور دو ہار کی بدولت 6 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے مقام پر جبکہ بہار اتنے ہی میچوں کے بعد 4 پوائنٹ کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.