ETV Bharat / sports

Bhavani Devi Bags Gold: بھوانی دیوی نے کامن ویلتھ فینسنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا - Commonwealth Fencing Championship news

بھارتی تلوار باز بھوانی دیوی نے کامن ویلتھ فینسنگ چیمپئن شپ 2022 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے سینئر خواتین سیبر انفرادی زمرے میں طلائی تمغہ جیتا۔ Bhavani Devi Bags Gold

Bhavani Devi bags gold at Commonwealth Fencing Championship
بھوانی دیوی نے کامن ویلتھ فینسنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا
author img

By

Published : Aug 10, 2022, 2:06 PM IST

Updated : Aug 10, 2022, 4:55 PM IST

نئی دہلی: بھارتی تلوار باز سی اے بھوانی دیوی نے بدھ کے روز کامن ویلتھ فینسنگ چیمپیئن شپ 2022 میں سینئر خواتین کے سیبر انفرادی زمرے میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے لندن میں آسٹریلیا کی ویرونیکا واسیلیوا کو 15-10 سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا ہے۔ Bhavani Devi bags gold at Commonwealth Fencing Championship

سائی نے ٹوئٹر پر لکھا، بھوانی دیوی کامن ویلتھ فینسنگ چیمپئن ہیں۔ ہنگری میں 2020 فینسنگ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے بعد بھوانی دیوی نے ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے والی واحد بھارتی فینسر بن کر تاریخ رقم کی۔ انہوں نے ایڈجسٹ آفیشل رینکنگ میتھڈ (AOR) کے ذریعے کوالیفائی کیا۔ ٹوکیو اولمپکس 2020 میں اس نے تیونس کی نادیہ بن عزیزی کے خلاف اپنا پہلا میچ جیتا تھا۔

بھوانی دیوی نے فینسنگ میں بھارت کی جانب سے کئی ریکارڈ بنائی ہیں۔ وہ دنیا کی 42 ویں نمبر کی کھلاڑی ہیں۔ اس کا آغاز کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کے تمغے سے ہوا، یہ سنہ 2009 کی بات ہے۔ پھر بھوانی نے انٹرنیشنل اوپن، کیڈٹ ایشین چیمپئن شپ، انڈر 23 ایشین چیمپئن شپ سمیت کئی ٹورنامنٹس میں تمغے جیتے ہیں۔ وہ ایشیائی انڈر 23 جیتنے والی پہلی بھارتی ہیں۔

بھوانی دیوی ملک کے ان منتخب 15 کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، جنہیں سابق بھارتی کرکٹر راہل ڈریوڈ کی فاؤنڈیشن نے سپورٹ کیا تھا۔ بھوانی چنئی، تمل ناڈو میں پیدا ہوئی۔ 10 برس کی عمر میں وہ کھیلوں میں دلچسپی لینے لگی۔ اگلے برس جب فینسنگ سے سامنا ہوا تو بھوانی کا من فینسنگ میں لگ گیا۔

اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد بھوانی نے ہنستے ہوئے کہاکہ، "جب میں نے کھیلوں میں حصہ لینے کے لیے اندراج کیا تو ہم سب کو گروپس میں تقسیم کیا گیا اور پانچ مختلف کھیلوں میں سے انتخاب کرنے کا اختیار دیا گیا۔ جب میرا نمر آیا تب تک تلوار بازی میں ہی سلاٹ بچا تھا۔ انہوں نے سنٹر آف دی اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (SAI) میں ابتدائی تربیت لی۔ اولمپکس کے لیے بھوانی نے اٹلی میں خصوصی تیاریاں کی تھیں۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Aug 10, 2022, 4:55 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.