ممبئی: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے مردوں اور خواتین کے سینئر ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کے لیے انعامی رقم میں بڑے اضافے کا اعلان کیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جئے شاہ نے کہا کہ جہاں مردوں کے لیے انعامی رقم میں 60 فیصد سے 300 فیصد کے درمیان اضافہ ہوا ہے، وہیں خواتین کے دو ایونٹس میں 700 فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ رنجی ٹرافی کی چیمپئن ٹیم کی انعامی رقم 2 کروڑ سے بڑھاکر 5 کروڑ روپے کر دی گئی ہے جب کہ فائنل اور سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیموں کو بالترتیب 3 کروڑ روپے (پہلے 1 کروڑ روپے) اور 1 کروڑ روپے (پہلے 50 لاکھ) دیے جائیں گے۔
ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ وجے ہزارے ٹرافی کی انعامی رقم 30 لاکھ روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کر دی گئی ہے جبکہ رنر اپ کو 15 لاکھ روپے کی بجائے 50 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سید مشتاق علی ٹرافی میں انعامی رقم میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں فاتح کو 80 لاکھ روپے (پہلے 25 لاکھ روپے) اور رنر اپ کو 40 لاکھ روپے (پہلے 10 لاکھ روپے) سے نوازا جائے گا۔ خواتین کی سینئر ون ڈے اور ٹی 20 ٹرافی کی چیمپئن اور رنر اپ آخر کار ایک اہم انعامی رقم کمانا شروع کر دیں گی۔ اس کے نتیجے میں خواتین کی ون ڈے چیمپئن ٹیم کو 50 لاکھ روپے (پہلے چھ لاکھ) جبکہ ٹی 20 چیمپئن ٹیم کو 40 لاکھ روپے (پہلے پانچ لاکھ) انعام دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Duleep Trophy ڈومیسٹک سیزن کا آغاز دلیپ ٹرافی سے ہوگا، دیودھر ٹرافی کی واپسی
یو این آئی