ETV Bharat / sports

BCCI Election بی سی سی آئی کے انتخابات اٹھارہ اکتوبر کو - بی سی سی آئی کے الیکشن کے نتائج کب

بی سی سی آئی کے نئے صدر کی تقرری کے لیے انتخابات 18 اکتوبر 2022 کو ہوں گے۔ BCCI elections on October 18

بی سی سی آئی کے انتخابات اٹھارہ اکتوبر کو

author img

By

Published : Sep 26, 2022, 10:36 AM IST

ممبئی: بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے نئے صدر کی تقرری کے لیے انتخابات 18 اکتوبر 2022 کو ہوں گے۔ بی سی سی آئی کی جانب سے مقرر ریٹرننگ آفیسر اے کے جوتی نے ہفتہ کو ریاستی ایسوسی ایشنوں کو ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ 4 اکتوبر کو شام 6 بجے سے پہلے اپنے نمائندوں کو نامزد کر سکتے ہیں۔ When will the BCCI election results

اطلاعات کے مطابق بی سی سی آئی کے صدر، نائب صدر، سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹری اور خزانچی کی تقرری کے لیے انتخابات 18 اکتوبر کو ہوں گے اور اسی دن نتائج کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ امیدواروں کی فہرست کا مسودہ 5 اکتوبر کو کیا جائے گا جبکہ اس مسودے پر اعتراضات طلب کرنے کے لیے اگلے دو دن رکھے جائیں گے۔

درست امیدواروں کی فہرست 13 اکتوبر کو شام 7 بجے شائع کی جائے گی اور امیدوار 14 اکتوبر کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔ امیدواروں کی فہرست انتخابات سے تین روز قبل 15 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: BCCI congratulates Jhulan Goswami بی سی سی آئی نے جھولن گوسوامی کو ان کے شاندار کریئر کیلئے مبارکباد دی

بی سی سی آئی کے جنرل الیکشن کوڈ کے مطابق ایک امیدوار صرف ایک عہدے کے لیے انتخاب لڑ سکتا ہے۔ کوئی نمائندہ ایک ہی عہدے کے لیے ایک سے زیادہ امیدواروں کا تجویز کنندہ یا حامی نہیں ہو گا۔ اگر کوئی امیدوار کسی عہدے کے لیے دو نامزدگی فارم داخل کرتا ہے تو اسے 13 اکتوبر کو صبح 11 بجے سے پہلے ایک نامزدگی واپس لینی ہوگی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.