ETV Bharat / sports

ہاردک پانڈیا گریڈ بی سے گریڈ اے میں پہنچے - اکشر پٹیل کو بھی گریڈ سی میں

آسٹریلیا دورے میں ہی ہیرو کی طرح ابھرنے والے شبھمن گل اور محمد سراج کو گریڈ سی کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں زخمی رویندر جڈیجہ کی جگہ اپنی موجودگی درج کروانے والے اکشر پٹیل کو بھی گریڈ سی میں رکھا گیا ہے۔

ہاردک پانڈیا گریڈ بی سے گریڈ اے میں پہنچے

author img

By

Published : Apr 16, 2021, 5:14 PM IST

بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا جمعرات کو جاری ہوئی بھارت کی کنٹریکٹ فہرست (اکتوبر 2020 سے ستمبر 2021) میں گریڈ بی (تین کروڑ روپیے) سے بڑھا کر گریڈ اے (پانچ کروڑ روپیے) میں شامل کر لیے گئے ہیں۔

بھارت کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے کنٹریکٹ فہرست جاری کی ہے، جس میں ممبئی کے تیز گیندباز شاردل ٹھاکر نے آسٹریلیا کے اپنے شاندار مظاہرے کی بدولت گریڈ سی (ایک کروڑ روپیے) سے گریڈ بی میں پہنچ گئے ہیں جبکہ بھونیشور کمار کے زخمی ہونے کے سبب کافی وقت میدان سے باہر رہنے اور ملک میں تیز گیندبازوں کی بڑھتی فہرست کے پیش نظر میرٹھ کے بھونیشور گریڈ بی میں چلے گئے ہیں۔

آسٹریلیا دورے میں ہی ہیرو کی طرح ابھرنے والے شبھمن گل اور محمد سراج کو گریڈ سی کا کنٹریکٹ دے دیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں زخمی رویندر جڈیجہ کی جگہ اپنی موجودگی درج کروانے والے اکشر پٹیل کو بھی گریڈ سی میں رکھا گیا ہے۔

ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی، محدود اوور کے نائب کپتان روہت شرما اور تیز گیندباز جسپریت بمراہ بی سی سی آئی کے اے پلس (سات کروڑ روپیے) بنے ہوئے ہیں۔ بی سی سی آئی نے تین کھلاڑیوں کو اے پلس، 10 کھلاڑیوں کو گریڈ اے، پانچ کھلاڑیوں کو گریڈ بی اور 10 کھلاڑیوں کو گریڈ سی دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.