ETV Bharat / sports

India vs South Africa ODI series جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان - جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز کے لیے دھون کپتان

جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے بی سی سی آئی نے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ India vs South Africa ODI series

جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان

author img

By

Published : Oct 3, 2022, 9:34 AM IST

ممبئی: بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے رجت پاٹیدار اور مکیش سنگھ کو جنوبی افریقہ کے خلاف 6 اکتوبر سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا ہے۔ اتوار کو 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے کہا کہ شیکھر دھون ون ڈے سیریز میں ہندوستانی ٹیم کی کپتانی سنبھالیں گے۔ شریاس ایر (نائب کپتان)، دیپک چاہر اور روی بشنوئی کو بھی ہندوستان کے ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

انڈین پریمیئر لیگ میں سن رائزرس حیدرآباد کے لیے کھیلنے والے مڈل آرڈر بلے باز راہل ترپاٹھی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل انہیں آئرلینڈ کی ٹی۔ٹوئنٹی سیریز اور زمبابوے کی ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، حالانکہ اس نے ان دوروں پر ایک بھی میچ نہیں کھیلا۔ زمبابوے کے دورے پر زخمی واشنگٹن سندر کی جگہ لینے والے شہباز احمد نے بھی یہاں جگہ بنائی ہے۔ شہباز کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے لیکن پہلے دو میچوں میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

رانجی ٹرافی 2022 کے فائنل میں مدھیہ پردیش کے لیے سنچری بنانے والے رجت پاٹیدار اور بنگال کے تیز گیند باز مکیش سنگھ کو پہلی بار ہندوستانی ٹیم کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ اچھی فارم سے گزرنے والے دونوں کھلاڑی اس سیریز میں ہندوستان کے لیے ڈیبیو کر سکتے ہیں۔

نیوزی لینڈ اے کے خلاف غیر سرکاری ون ڈے سیریز میں ہندوستان کی کپتانی کرنے والے سنجو سیمسن اور ایشان کشن اس سیریز میں ہندوستان کے وکٹ کیپر ہوں گے۔ نیوزی لینڈ-اے کی غیر سرکاری سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شاردول ٹھاکر اور کلدیپ یادو 16 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں جب کہ بخار کی وجہ سے ایشیا کپ کے فائنل میچوں سے باہر ہونے والے اویش خان کی واپسی صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم میں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: T20 World Cup ورلڈ کپ میں سوریہ کمار سمیت پانچ کھلاڑیوں کو چمکنے کا موقع، آئی سی سی

جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ: شیکھر دھون (کپتان)، شریاس ایر (نائب کپتان)، رتوراج گائیکواڑ، شبھمن گل، رجت پاٹیدار، راہل ترپاٹھی، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، شہباز احمد، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادو، روی بشنوئی، مکیش کمار، اویش خان، محمد سراج، دیپک چاہر۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.