ETV Bharat / sports

WTC Final اجنکیا رہانے ڈبلیو ٹی سی کے فائنل اسکواڈ میں شامل - بمراہ ڈبلیو ٹی سی فائنل سے باہر

آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے بی سی سی آئی نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم میں رہانے کی واپسی ہوئی ہے۔ ڈبلیو ٹی سی کا فائنل مقابلہ 7 جون سے کھیلا جائے گا۔ India Squad for WTC Final

اجنکیا رہانے ڈبلیو ٹی سی کے فائنل اسکواڈ میں شامل

author img

By

Published : Apr 25, 2023, 12:07 PM IST

ممبئی: بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے 7 جون سے آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کے لیے منگل کو اعلان کردہ 15 رکنی ٹیم میں اجنکیا رہانے کو شامل کیا ہے۔ رہانے نے بھارت کے لیے آخری ٹیسٹ 11 جون 2022 کو جنوبی افریقہ میں کھیلا تھا، حالانکہ وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے موجودہ سیزن میں شاندار فارم میں ہیں۔ رہانے نے آئی پی ایل 2023 میں اب تک پانچ میچوں میں 199.04 کے اسٹرائیک ریٹ سے 209 رنز بنائے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے منتخب کرنے پر غور کیا گیا۔ خیال رہے کہ رہانے کو ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کے بعد بھارتی ٹیم انتظامیہ نے شریس ائیر کو ان کی جگہ دی تھی لیکن ائیر کمر کی سرجری کی وجہ سے تقریباً چھ ماہ سے کرکٹ سے دور ہیں۔

بھارت کی سرزمین پر اکتوبر-نومبر میں منعقد ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 سے پہلے ایّر کے لیے واپسی کرنا مشکل ہے۔ کے ایل راہل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جسپریت بمراہ کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شریاس ایر بھی اس ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ روہت شرما ٹیم کی قیادت کریں گے۔ وہیں تیز گیند بازی کا ذمہ محمد شمی (سمیع)، محمد سراج، شاردل ٹھاکر، امیش یادو اور جےدیو انادکٹ سمبھالیں گے۔ وہیں رشبھ پنت کی غیر موجودگی میں کے ایس بھرت وکٹ کیپر کا ذمہ سنبھالیں گے۔ ساتھ ہی کے ایل راہل بھی وکٹ کیپینگ کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: BCCI On Jasprit Bumrah ونڈے ورلڈ کپ سے پہلے جسپریت بمراہ کی واپسی

روہت شرما (کپتان)، شوبمن گل، چیتشور پجارا، وراٹ کوہلی، اجنکیا رہانے، کے ایل راہل، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، رویندرا جڈیجا، اکشر پٹیل، شاردول ٹھاکر، محمد شامی، محمد سراج، امیش یادو، جے دیو انادکٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.