ممبئی: ٹیسٹ ٹیم میں تیز گیندبازوں کو ترجیح دیتے ہوئے جسپریت بمراہ، محمد سراج، مکیش کمار اور اویش خان کو شامل کیا گیا ہے، یہ سب جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ کے لیے بھی تھے۔ بمراہ نائب کپتان کی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے۔ محمد شامی انجری سے صحت یاب ہورہے ہیں، جبکہ ایشان کشن جنہوں نے پہلے دورہ جنوبی افریقہ اور افغانستان ٹی ٹوئنٹی کے دوران وقفہ طلب کیا تھا، کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
-
An action-packed Test series coming 🆙
— BCCI (@BCCI) January 12, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Check out #TeamIndia's squad for the first two Tests against England 👌👌#INDvENG | @IDFCFIRSTBank pic.twitter.com/vaP4JmVsGP
">An action-packed Test series coming 🆙
— BCCI (@BCCI) January 12, 2024
Check out #TeamIndia's squad for the first two Tests against England 👌👌#INDvENG | @IDFCFIRSTBank pic.twitter.com/vaP4JmVsGPAn action-packed Test series coming 🆙
— BCCI (@BCCI) January 12, 2024
Check out #TeamIndia's squad for the first two Tests against England 👌👌#INDvENG | @IDFCFIRSTBank pic.twitter.com/vaP4JmVsGP
ایشان کشن کی غیر موجودگی میں، ان کیپڈ وکٹ کیپر بلے باز دھرو جریل کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ کے ایل راہل اور کے ایس بھرت ٹیم میں دوسرے وکٹ کیپر ہیں۔ جوریل ہندوستان کی انڈر 19 ٹیم کے نائب کپتان تھے جو چار سال قبل آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی تھی۔
بیٹنگ میں وراٹ کوہلی، شریاس ائیر، راہل اور شبمن گل مڈل آرڈر میں ہیں۔ ٹیم میں روہت شرما اور یشسوی جیسوال اوپننگ بلے باز ہیں۔ پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز 25 جنوری سے حیدرآباد میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیم کی مضبوطی کیلئے سنئیر کھلاڑیوں کی موجودگی ضروری
انگلینڈ کے پہلے دو ٹیسٹ کے لیے ہندوستان کی ٹیسٹ ٹیم: روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، یشسوی جیسوال، وراٹ کوہلی، شریاس ائیر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، دھرو جوریل (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، رویندرا جڈیجہ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، محمد سراج، مکیش کمار، جسپریت بمراہ (نائب کپتان)، اویش خان۔
یواین آئی