ETV Bharat / sports

Pay Equity بی سی سی آئی کا خواتین اورمرد کرکٹرز کو مساوی تنخواہ دینے کا فیصلہ - مرد اور خواتین کرکٹرز کے لیے یکساں میچ فیس

بی سی سی آئی نے صنفی مساوات کی طرف ایک قدم بڑھاتے ہوئے خواتین اور مرد کرکٹرز کو برابر میچ تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی سی سی آئی کے سیریٹری جے شاہ نے کہا، 'مجھے امتیازی سلوک سے نمٹنے کے لیے بی سی سی آئی کے پہلے قدم کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔'Pay Equity

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 27, 2022, 2:13 PM IST

ممبئی: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے صنفی مساوات کی طرف ایک قدم بڑھاتے ہوئے خواتین اور مرد کرکٹرز کو برابر میچ تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔Pay Equity

جمعرات کو اس کا اعلان کرتے ہوئے بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے کہا، 'مجھے امتیازی سلوک سے نمٹنے کے لیے بی سی سی آئی کے پہلے قدم کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ ہم کنٹریکٹ خواتین کرکٹرز کے لیے مساوی تنخواہ کی پالیسی نافذ کر رہے ہیں۔ کرکٹ میں صنفی مساوات کے ایک نئے دور میں داخل کرتے ہوئے مرد اور خواتین دونوں کرکٹرز دونوں کے لئے میچ فیس مساوہ ہوگی۔'

جے شاہ نے کہا، 'بی سی سی آئی خواتین کرکٹرز کو ان کے مرد ہم منصبوں کے برابر میچ فیس ادا کی جائے گی۔' انہوں نے بتایا کہ بی سی سی آئی معاہدہ شدہ کھلاڑیوں کو ٹیسٹ میچوں کے لیے 15 لاکھ روپے، ون ڈے کے لیے 6 لاکھ اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے 3 لاکھ روپے دے گا۔ شاہ نے کہا، "یکساں تنخواہ ہماری خواتین کرکٹرز کے لیے میری وابستگی تھی اور میں اپیکس کونسل کا ان کی حمایت کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: T20 World Cup جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 104 رن سے شکست دی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.