سری لنکا دورے پر 3 یک روزہ اور 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے بی سی سی آئی نے ٹیم کا انتخاب کیا ہے جس کی قیادت سلامی بلے باز شکھر دھون کریں گے جبکہ بھونیشور کمار کا نائب کپتان بنایا گیا ہے۔
اس اسکواڈ میں نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے کیوں کہ ٹیم کے لیے سینیئر اور تجربہ کار کھلاڑی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے لیے انگلینڈ میں ہیں۔
اس دورے پر جہاں شکھر دھون ٹیم کی کمان سنبھالیں گے وہیں سنجو سیمسن اور ایشان کشن کو وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تیز گیند بازوں میں تجربہ کار گیند باز بھونیشور کمار، نودیپ سینی، دیپک چہر اور چیتن سکاریا جبکہ اسپین گیند بازی کی کمان یزویندر چہل، ورون چکرورتی، راہل چہر اور کرونا پانڈیا کے ہاتھوں میں ہوگی۔
اس کے علاوہ ایشان پوریل، سندیپ واریئر، ارشدیپ سنگھ، سائی کشور اور سِمرجیت سنگھ کو نیٹ پریکٹس بالرز کے طور پر اسکواڈ میں جگہ ملی ہے۔
رواں برس بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے کافی چلینج بھرا ہے یعنی ایک جانب جہاں سینیئر ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل کھیلنے کے لیے انگلینڈ گئی ہوئی ہے تو وہیں دوسری جانب بھارت کو سری لنکا دورہ بھی کرنا ہے جس کے لیے علاحدہ سے ٹیم کا انتخاب ہوا جبکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کے بعد بھارت انگلینڈ میں ہی میزبان سے 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔
- سری لنکا دورے کے لیے بھارتی اسکواڈ:
شکھر دھون(کپتان)، پرتھوی شا، دیو دوت پڈیکل، رتو راج گائیکواڑ، سوریہ کمار یادو، منیش پانڈے، ہاردک پانڈیا، نتیش رانا، ایشان کشن(وکٹ کیپر)، سنجو سیمسن(وکٹ کیپر)، یزویندر چہل، راہل چہر، کرشنپا گوتھم، کرونال پانڈیا، کلدیپ یادو، ورون چکرورتی، دیپک چہر، نودیپ سینی اور چیتن سکاریا۔