میرپور: بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی ٹیم بنگلہ دیش میں سات سال بعد ون ڈے سیریز کھیل رہی ہے۔ بھارت نے اپنا آخری ون ڈے بنگلہ دیش میں اس گراؤنڈ پر 24 جون 2015 کو کھیلا تھا جہاں اس نے میزبان ٹیم کو 77 رنز سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں سریش رائنا نے بلے سے 38 رنز کی شراکت کے بعد تین وکٹیں حاصل کیں تھی۔ India vs Bangladesh
وراٹ کوہلی روہت شرما جیسے سینئر کھلاڑی کی بھارتی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور ٹیم انڈیا سیریز کی شروعات جیت کے ساتھ کرنا چاہے گی۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ کلدیپ سین نے بھارت کے لیے ڈیبیو کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Mohammed Shami Ruled out محمد سمیع انجری کے باعث ونڈے سیریز سے باہر، عمران ملک ٹیم میں شامل
دونوں ٹیمیں اس طرح ہیں:
بھارت: روہت شرما (کپتان)، شیکھر دھون، وراٹ کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، شہباز احمد، شاردول ٹھاکر، دیپک چاہر، محمد سراج، کلدیپ سین۔
بنگلہ دیش: لٹن داس (کپتان)، انعام الحق، نظم الحسین سینٹو، شکیب الحسن، مشفق الرحیم (وکٹ کیپر)، محمود اللہ، عفیف حسین، مہدی حسن معراج، حسن محمود، مستفیض الرحمان، عبادت حسین۔