ETV Bharat / sports

Pakistan Beat Bangladesh By 7 Wickets سہ ملکی سیریز میں بنگلہ دیش کو شکست، فائنل میچ پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان

author img

By

Published : Oct 13, 2022, 11:40 AM IST

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بنگلہ دیش نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کو 173 رنز کا ہدف دیا، جسے پاکستان نے آسانی سے حاصل کرلیا۔ Pakistan Beat Bangladesh By 7 Wickets

Bangladesh vs Pakistan, 6th Match, T20 Tri-Series, Pakistan Beat Bangladesh By 7 Wickets
سہ ملکی سیریز میں بنگلہ دیش کو شکست، فائنل میچ پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان

ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے اور گروپ کے آخری میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی۔ آج کے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ Pakistan Beat Bangladesh By 7 Wickets

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان شاندار شروعات کی، بابر اعظم 55، محمد رضوان 69، حیدر علی صفر رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ آل راؤنڈر محمد نواز نے 20 گیندوں پر 45 اور آصف علی 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کے 174 رنز کے ہدف کو آسانی سے حاصل کیا۔ وہیں اب فائنل میچ جمعہ کے روز نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے 2 جب کہ سومیا سرکار نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس اور شکیب الحسن نے بہترین بلے بازی کی اور بالترتیب 69 اور 68 رنز بنائے، اوپنرز نجم الحسین شنتو 12 اور سومیا سرکار 4 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ اس کے علاوہ عفیف حسین 11 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے اور یاسر علی ایک ہی رن بناسکے۔ نور الحسن 2 اور محمد سیف الدین ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 اوورز میں 27 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد وسیم جونیئر نے 4 اوورز میں 33 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ محمد نواز بھی ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے جب کہ رضوان نے ایک کھلاڑی کو رن آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.