دبئی: سری لنکا نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ڈیبیو کرنے والے اسیتا فرنینڈو نے اوپنر شبیر حسین (05) کو آؤٹ کرکے اپنی پہلی ٹی۔20 وکٹ حاصل کی، لیکن مہدی حسن معراج (38) اور شکیب الحسن (24) نے پاور پلے میں بنگلہ دیش کو 55 رنز بنانے میں مدد کی۔ معراج نے 26 گیندوں کی اننگز میں دو چوکے اور دو چھکے لگائے جب کہ شکیب نے 22 گیندیں کھیل کر 24 رنز بنائے۔ Asia Cup 2022
مشفق الرحیم (04) ایک بار پھر ناکام رہے، لیکن عفیف نے پہلی گیند سے حملہ آور ہوتے ہوئے محمود اللہ کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 57 رنز کی شراکت کی۔ عفیف نے 22 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 39 جبکہ محمود اللہ نے 22 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 27 رنز بنائے۔ مصدق نے بالآخر نو گیندوں پر 24 رنز بنائے اور بنگلہ دیش کو 20 اوورز میں 183 رنز تک پہنچا دیا۔Bangladesh vs Sri Lanka
افغانستان نے ایشیا کپ 2022 کے گروپ بی سے سپر 4 میں جگہ بنا لی ہے۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے میچ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم ہفتے کو افغانستان سے کھیلنے کے لیے کوالیفائی کرے گی۔ Bangladesh vs Sri Lanka
یہ بھی پڑھیں: Pakistan vs Hong Kong پاکستان اور ہانگ کانگ کرو یا مرو کے مقابلے میں آمنے سامنے
یواین آئی