ETV Bharat / sports

کورونا کے سبب بی سی بی کی سالانہ جنرل میٹنگ ملتوی

author img

By

Published : Jul 3, 2021, 10:31 PM IST

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے 7 جولائی کو ہونے والی سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم) کو کورونا وائرس کے خطرے کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا ہے۔ اس بات کی اطلاع بی سی بی کے ایک افسر نے دی۔

Bangladesh Cricket Board
Bangladesh Cricket Board

بنگلہ دیش حکومت نے کورونا کے بڑھتے قہر کی وجہ سے یکم جولائی سے سات دنوں کے لیے ملک گیر لاک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے۔ بی سی بی نے اس سے پہلے 15 جون کو اپنی دسویں بورڈ میٹنگ کے دوران سات جولائی کو اگلی اے جی ایم منعقدکرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب اسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

بی سی بی میڈیا کمیٹی کے چیئرمین جلال یونس نے کہا کہ 'اے جی ایم 7 جولائی کو نہیں ہوگی اور ہم ابھی یہ نہیں کہہ سکتے ہیں کہ یہ کب ہوگی کیونکہ ہمیں تب تک انتظار کرنا ہوگا جب تک کہ کورونا کے حالات میں بہتری نہیں آجاتی جو اِس وقت سنگین ہے۔ جب چیزیں بہتر ہوں گی تو ہم اس پر دوبارہ بات چیت کرسکتے ہیں اور تاریخ مقررکرسکتے ہیں لیکن اگر صورتحال بہتر نہیں ہوتی ہے تو ہم اے جی ایم کا منصوبہ کیسے بناسکتے ہیں۔

سمجھا جاتا ہے کہ اے جی ایم کے ملتوی ہونے سے اگلا بورڈ الیکشن بھی اصل شیڈول کے مطابق نہیں ہوگا کیونکہ بورڈ اے جی ایم کے بعد الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کرنے کے لیے تیار تھا۔

بی سی بی چیئرمین نجم الحسن کی دوسری مدت اس سال ستمبر میں ختم ہونے والی ہے اور آئین کے مطابق بورڈ کو اگلے 45 دنوں کے اندر انتخابات کا انتظام کرنا ہوگا۔

جلال یونس نے کہا کہ 'ابھی مقررہ وقت میں ہونے والے انتخابات کے تعلق سے تبصرہ کرنا قبل از وقت ہوگا لیکن سب کچھ کورونا کے حالات پر منحصر ہے کیونکہ ہمارے سامنے اے جی ایم یا مقررہ وقت میں الیکشن کرانے کے لیے کورونا کے علاوہ کوئی دیگر رکاوٹ نہیں ہے اس لیے ہم تمام بہتر حالات کی امید کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اے جی ایم کے لیے تمام چیزوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ہم نے اپنی رپورٹ اور نوٹس کونسلرز کو بھیج دیا ہے لیکن اے جی ایم میں حصہ لینے والے بیشتر کونسلرز ڈھاکہ کے باہر سے آرہے ہیں اس لیے اے جی ایم کا انعقاد مشکل ہوگیا ہے۔ ہم اپنا وقت برباد نہیں کریں گے جب حالات بہتر ہوجائیں گے اور ایک میٹنگ کا انعقاد کرنا ممکن ہوگا تب ہم اپنے کونسلروں کو ہنگامی بنیاد پر بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔ ورچوئل ذرائع سے میٹنگ منعقد کرنا مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کھیل رتن ایوارڈ کے لیے متالی اور اشون کے نام کی سفارش

سمجھا جاتا ہے کہ نجم الحسن کے مسلسل تیسری مرتبہ بی سی بی چیئرمین کے عہدے پر بنے رہنے کی توقع ہے کیونکہ فی الحال انہیں چیلنج دینے والا کوئی نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.