ETV Bharat / sports

آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست - آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 5 وکٹ سے شکست

بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 5 وکٹ سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی سبقت حاصل کرلی ہے۔

Bangladesh beat Australia by 5 wickets in the second T20
آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست
author img

By

Published : Aug 5, 2021, 4:06 AM IST

شیر بنگلہ اسٹیڈیم میرپور میں کھیلے گے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی آسٹریلیا کی بلے بازی فلاپ رہی جس کے سبب آسٹریلیا ایک بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتی ہوئی آسٹریلیائی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر محض 121 رنز ہی بناسکے۔

آسٹریلیائی ٹیم کی جانب سے مچل مارش نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 45 رنز بنائے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں موئسس ہینریکس 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمٰن نے 3 اور شرف الاسلام نے دو جبکہ مہدی حسن اور شکیب الحسن نے ایک، ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

121 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ابتدا میں میزبان ٹیم کی بلے بازی بھی اچھی نہ رہی اور انھوں نے اپنے دونوں سلامی بلے باز محض 21 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو پہلی مرتبہ شکست دی

شکیب الحسن اور مہدی حسن نے ٹیم کو سہارا دیا، تاہم پہلے ان دونوں اور پھر کپتان محمود اللہ کے صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی تھی۔

ایسے میں عفیف حسین نے 37 اور نور الحسن نے 22 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

خیال رہے کہ یہ بنگلہ دیش کی آسٹریلیا کے خلاف نہ صرف سیریز میں بلکہ ٹی ٹوئنٹی تاریخ میں بھی دوسری کامیابی ہے۔ اس سے قبل پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کیخلاف 23 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.