ETV Bharat / sports

Shakib to lead Bangladesh شکیب ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی کپتانی کریں گے - شکیب الحسن

شکیب الحسن اس وقت بنگلہ دیش کی ٹیسٹ اور ٹی 20 ٹیم کے بھی کپتان ہیں۔ وہ اس سے قبل ون ڈے کرکٹ میں بھی بنگلہ دیش کی کپتانی کر چکے ہیں۔ تین اگست کو تمیم اقبال کے کپتانی چھوڑنے کے بعد سے ونڈے میں کپتانی کا عہدہ خالی پڑا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 11, 2023, 10:43 PM IST

ڈھاکہ: شکیب الحسن ستمبر میں ہونے والے ایشیا کپ اور پھر اکتوبر-نومبر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے ون ڈے کرکٹ میں بنگلہ دیش کی کپتانی کریں گے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نجم الحسن نے جمعہ کو اس کی تصدیق کی۔ نجم الحسن نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے کہا”ہم نے شکیب کو ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لیے کپتان مقرر کیا ہے۔ ورلڈ کپ اور ایشیا کپ کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائے گا۔ سلیکٹرز 17 رکنیٹیم کا انتخاب کریں گے۔“

غور طلب ہے کہ یہ عہدہ تین اگست کو تمیم اقبال کے کپتانی چھوڑنے کے بعد یہ عہدہ خالی پڑا ہے۔ نجم الحسن نے اس سے پہلے کہا تھا کہ یہ بورڈ شکیب کو کپتان مقرر کرنے سے پہلے ان کی دستیابی پر وضاحت چاہتا ہے۔ انہوں نے آج صحافیوں کو بتایا کہ شکیب کو کل وقتی کپتان بنانے کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ نجم الحسن نے کہا،”ہم نے ان سے طویل مدتی کپتانی کے حوالے سے ان سے بات نہیں کی ہے اور ہم ان کے (لنکا پریمیئر لیگ سے) آنے کے بعد اس بارے میں کہہ سکتے ہیں کیونکہ ہمیں ان کی دستیابی کے بارے میں وضاحت کی ضرورت ہوگی۔تینوں فارمیٹ میں کپتانی کرنا ان کے لیے دباؤ بھرا ہو سکتا ہے اس لیے ہمیں ان سے بات کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی وہ ملک سے دور ہے اور ایک ٹیم کے لیے (ایل پی ایل میں) کھیل رہے ہیں۔ ہم انہیں پریشان نہیں کرنا چاہتے تھے کیونکہ آج ان کا بھی میچ ہے۔ ہم نے جو فیصلہ کیا ہے وہ ورلڈ کپ تک ہے جہاں وہ کھیل رہے ہیں۔ اس وقت تک شکیب ہی کپتان ہیں۔ نجم الحسن نے تصدیق کی کہ لٹن داس نائب کپتان رہیں گے اور شکیب کی غیر موجودگی میں ٹیم کی کمان سنبھال لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

نجم الحسن نے کہا کہ اگر شکیب الحسن کسی وجہ سے نہیں کھیلتے ہیں تو نائب کپتان لٹن ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اگر ہم مستقبل کو ذہن میں رکھتے ہوئے طویل مدتی کے بارے میں سوچتے ہیں تو مہدی حسن جیسے دیگر نام بھی ہمارے سامنے ہیں۔ اب مشفق الرحیم قیادت نہیں کر رہے جبکہ تمیم نے ابھی استعفیٰ دیا ہے۔ جب شکیب عہدہ چھوڑیں گے تو کیا ہوگا، اس وقت اور نام بھی سامنے آئیں گے۔

شکیب اس وقت بنگلہ دیش کی ٹیسٹ اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان ہیں۔ وہ اس سے قبل ون ڈے کرکٹ میں بھی بنگلہ دیش کی کپتانی کر چکے ہیں۔ بنگلہ دیش نے 2011 کا ورلڈ کپ شکیب کی کپتانی میں کھیلاتھا، جہاں وہ 14 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں نویں نمبر پر رہا تھا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.