ETV Bharat / sports

رنگنا ہیرات اور ایشویل پرنس بنگلہ دیش ٹیم سے وابستہ

author img

By

Published : Jun 26, 2021, 9:50 PM IST

سری لنکا کے کامیاب لیفٹ آرم اسپنر رنگنا ہیرات بنگلہ دیش کے اسپن گیند بازی مشیر اور جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز ایشویل پرنس بلے بازی مشیر بنیں گے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

Rangana Herath and Ashwell Prince
Rangana Herath and Ashwell Prince

بنگلہ دیش بورڈ کے کرکٹ آپریشنز کے صدر اکرم خان نے کہا 'اس وقت کووڈ کے سبب کوچ تلاش کرنا بہت مشکل ہے اس لیے ہم نے قلیل مدتی بنیاد پر انہیں منتخب کیا ہے اور اگر ان کا کام اطمینان بخش پایا جاتا ہے تو ہم انہیں جاری رکھیں گے۔

  • Former Sri Lanka spinner Rangana Herath and South Africa batsman Ashwell Prince have been appointed as Bangladesh National Team’s consultants for spin bowling and batting respectively.https://t.co/5YlNAfZfjo

    — Bangladesh Cricket (@BCBtigers) June 26, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اکرم خان نے کہا کہ 'رنگنا ہیرات اسپن کوچ ڈینیل ویٹوری کی جگہ لینے کے لیے سب سے مضبوط دعویدار تھے۔ سری لنکا کے لیجنڈ اسپنر عبوری اسپن کوچ صالح اسلام سے اس عہدے کا چارج لیں گے جبکہ پرنس کو جان لوئس کی جگہ یہ عہدہ دیا گیا ہے۔

ہیرات بنگلہ دیشی کوچنگ ٹیم سے زمبابوے دورے پر ہی وابستہ ہوجائیں گے اور اس رول میں وہ رواں ہونے والے ٹی 20 عالمی کپ تک رہیں گے جبکہ ایشویل پرنس کے معاہدے کے مطابق وہ زمبابوے کے آئندہ دورے میں بنگلہ دیشی بلے بازوں کے ساتھ کام کریں گے۔

رنگنا ہیرات ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کامیاب لیفٹ آرم اسپنر ہیں اور دو دہائیوں تک چلے اپنے شاندار کیریر میں انہوں نے 433 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ انہیں آئی سی سی، ایس ایل سی لیول 3 کوچ کی ڈگری حاصل ہے اور ان کی خصوصیت اسپن گیند بازی میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ-1983 کی فاتح بھارتی ٹیم کے ارکان کی تنخواہ اور الاؤنس

اس کے علاوہ ایشویل پرنس نے تینوں فارمیٹ میں جنوبی افریقہ کی کل 119 بار نمائندگی کی ہے۔ 44 سالہ پرنس لیول 3 کوچ ہیں اور وہ جنوبی افریقہ اے کے لیے بلے بازی مشیر رہ چکے ہیں اور وہ اے ٹیم کے عبوری چیف کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.