ETV Bharat / sports

مشفق الرحیم فیلڈنگ میں رکاوٹ ڈالنے پر آؤٹ ہونے والے پہلے بنگلہ دیشی بلے باز بن گئے

شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کے 41ویں اوور کے دوران مشفق نے کائل جیمیسن کی گیند کو اپنے بلے سے کھیلنے کے بعد گیند کو اسٹمپ کی طرف جانے سے روکنے کے لیے اپنے دائیں ہاتھ کا استعمال کیا تھا۔ out for Obstructing The Field

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 6, 2023, 10:26 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

میرپور: وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم فیلڈنگ میں رکاوٹ ڈالنے پر آؤٹ ہونے والے بنگلہ دیش کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ آج شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کے 41ویں اوور کے دوران مشفق نے کائل جیمیسن کی گیند کو اپنے بلے سے کھیلنے کے بعد گیند کو اسٹمپ کی طرف جانے سے روکنے کے لیے اپنے دائیں ہاتھ کا استعمال کیا۔

اس کے بعد نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے اپیل کی اور ٹی وی امپائر احسن رضا نے مشفق کو آؤٹ قرار دے دیا۔ اس سے قبل اس طرح آؤٹ ہونے پر 'ہینڈل دی گیند' کے طور پر درجہ بندی کیا جاتا تھا۔ لیکن 2017 میں آئی سی سی کے قوانین میں تبدیلی کے بعد اسے 'آبسٹرکٹ دی فیلڈ' کے زمرے میں رکھا جانا شروع ہوا۔ اس سے قبل بھی 29ویں اوور کے دوران مشفق نے اپنے ہاتھ سے گیند کو مارنے کی کوشش کی تھی لیکن تب وہ بچ گئے تھے۔ مشفق نے 35 رنز بنائے اور شہادت حسین کے ساتھ 57 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لیکن ان کی پوری ٹیم 172 پر ڈھیر ہو گئے۔ وہیں نیوزی لینڈ کی بھی حالت بہت زیادہ خراب ہے اور اس کی آدھی ٹیم 55 رنز ہی پویلین لوٹ گئی۔ پہلا ٹیسٹ میچ بنگلہ دیش نے 150 رنز سے جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.