ETV Bharat / sports

پہلے ون ڈے میں پاکستان کی شاندار جیت

پاکستان نے پہلے یک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستانی ٹیم نے 306 رنز کا ہدف آخری اوور کی دوسری گیند پر حاصل کیا۔ Pakistan win over West Indies

author img

By

Published : Jun 9, 2022, 12:01 PM IST

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرایا
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرایا

پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50 اوورز میں 305 رنز بنائے تھے اور میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دیا تھا جسے میزبان پاکستانی ٹیم نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوئے 106 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ یہ ان کے کریئر کی 17ویں سنچری تھی۔ West Indies Tour pf Pakistan

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی جانب آخری اوورز میں خوشدل شاہ نے شاندار اور جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ اس کے علاوہ امام الحق نے 65، محمد رضوان 59، خوشدل شاہ نے 41، فخر زمان 11، محمد نواز 8 اور شاداب خان نے 6 رنز بنائے۔ خوشدل شاہ نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 23 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے ان کی اس جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ Pakistan Beat West Indies by 5 Wickets

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ویسٹ انڈیز ٹیم کے کپتان نکولس پورن نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 305 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ ویسٹ انڈیز کے سلامی بلے باز شائی ہوپ نے 127رنز کی بہترین اننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں شمارا بروکس نے 70 رنز بنائے جبکہ کپتان نکولس پورن کے 21، روماریو شیفرڈ کے 25 اور رومین پاول کے 32 رنز کی اننگ کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف 77 رنز کے عوض 4 وکٹیں لے کر کامیاب گیند باز رہے جبکہ شاہین آفریدی نے 2 اور محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ لی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 10 اور تیسرا 12 جون کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ مذکورہ سیریز دسمبر 2021 میں ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا حصہ تھی تاہم پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی جانب سے باہمی رضامندی کے ساتھ کووڈ 19 کے 5 کیسز سامنے آنے کے بعد سیریز ملتوی کردی گئی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ ویسٹ انڈیز نے 2023 کے شروع میں بھی 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے رضامندی ظاہر کرلی ہے جس کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی یہ یک روزہ سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سُپر لیگ کا حصہ ہے۔ آئی سی سی لیگ میں شامل ان میچز کو ورلڈ کپ کوالیفائرز کا درجہ حاصل ہے۔ ورلڈ کپ 2023 کے لیے سرفہرست 7 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی جبکہ بھارتی ٹیم میزبان کی حیثیت سے پہلے ہی جگہ بناچکی ہے۔ 50 اوورز پر مشتمل میچز کا میگا ایونٹ اگلے سال اکتوبر۔نومبر میں کھیلا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.