ETV Bharat / sports

Babar Azam Reaction On India ہندوستان کے خلاف پرعزم، بابر اعظم - بابر اعظم نے ایشیا کپ میں ناتجربہ کار ٹیم نیپال

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ گزشتہ روز نیپال کے خلاف شاندار فتح کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کرنے کے بعد روایتی حریف ہندوستان کے خلاف ایشیا کپ کے بڑے مقابلے کے لیے پرعزم ہے۔

ہندوستان کے خلاف پرعزم : بابر اعظم
ہندوستان کے خلاف پرعزم : بابر اعظم
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2023, 8:16 PM IST

کولمبو:بابر اعظم نے ایشیا کپ میں ناتجربہ کار ٹیم نیپال کے خلاف ٹیم کی بہترین کارکردگی کا تسلسل جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ یہ میچ ہندوستان کے خلاف اہم مقابلے کے لیے اچھی تیاری تھی کیونکہ اس سے ہمازا عزم پختہ ہوا۔بابر اعظم نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان ہمیشہ زیادہ شدت سے کھیلتے ہیں، ہم ہر میچ میں 100 فیصد دینا چاہتے ہیں، امید ہے کہ وہاں بھی ایسا ہی کریں گے۔

بابر ون ڈے کرکٹ کی درجہ بندی میں سرفہرست بلے باز ہیں اور دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے بلے باز نے اپنی شان دار بلے بازی سے اپنی برتری ثابت کی ہے اور اپنی روایتی کارکردگی دہرانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ایشیا کپ کے پہلے میچ میں نیپال کے خلاف پاکستان کے دونوں اوپنرز جلد آؤٹ ہوگئے تھے تاہم افتخار احمد کے ساتھ شراکت داری سے قبل بابر اعظم نے محمد رضوان کے ساتھ مل کر فتح کی بنیاد رکھی تھی۔

بابر اعظم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’جب میں بیٹنگ کے لیے میدان میں گیا تو گیند بلے پر ٹھیک سے نہیں آرہی تھی، اس لیے رضوان کے ساتھ شراکت داری کی کوشش کر رہا تھا‘۔

یہ بھی پڑھیں:Mohammad Shami بمراہ کے آنے سے ہماری گیند بازی مضبوط ہوئی، شامی

انہوں نے کہا کہ افتخار احمد نے بھی اچھی اننگز کھیلی اور جب وہ بیٹنگ کے لیے آئے تو میں نے انہیں اپنے انداز میں کھیلنے کو کہا اور وہ دو تین چوکے مارنے کے بعد پرسکون تھے۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم اب ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ کرنے کے لیے پالی کیلے کے لیے سری لنکا پہنچ گئی ہے کیونکہ ہندوستان نے سیاسی تعلقات میں تناؤ کی وجہ سے پاکستان آنے انکار کر دیا تھا۔دوسری طرف پاکستان کی کرکٹ ٹیم آج سرلنکا پہنچ گئی۔دو اکتوبر کو پاسکتان کا بھارت سے مقابلہ ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.