ETV Bharat / sports

Babar-Rizwan Create New World Record بابر اعظم اور محمد رضوان کا تاریخی کارنامہ

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ کو پاکستان نے 10 وکٹوں سے جیت لیا۔ اس جیت کے ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بغیر وکٹ گنوائے 200 رنز کا ہدف عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ Babar Azam-Mohammad Rizwan Create New World Record

Babar Azam-Mohammad Rizwan Create New World Record For Highest Partnership In T20I Chase
بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کی
author img

By

Published : Sep 23, 2022, 10:37 AM IST

کراچی: انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ کو پاکستان نے 10 وکٹوں سے جیت لیا ہے۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے ناٹ آؤٹ 203 رنز کی پارٹنرشپ کر کے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اس جیت کے ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 200 رنز کا ہدف عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ Pakistan vs England 2nd T20I انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوررز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے تھے۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے 19.3 اوورز میں 203 رنز بنا کر ٹیم کو 10 وکٹوں سے فتح دلائی۔ Babar Azam-Mohammad Rizwan Create New World Record

میچ میں پاکستان کے سلامی بلے باز بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 200 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ دونوں نے مل کر ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 203 رنز کی شراکت داری کی، جو اب تک کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں سب سے زیادہ رنز کی شراکت کا عالمی ریکارڈ ہے۔ دونوں نے ایسا کر کے اپنا ہی پورانا ریکارڈ توڑ دیا، اس سے قبل دونوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 197 رنز کی پارٹنرشپ کی تھی۔

اس کے علاوہ بابر اور رضوان اب ٹی ٹوئنٹی میں کسی بھی وکٹ پر سب سے زیادہ رنز بنانے والی جوڑی بن گئے ہیں۔ دونوں کے درمیان اس وقت 36 اننگز میں 56.73 کی اوسط سے 1929 رنز کا ریکارڈ ہے جس میں سات سنچریاں اور چھ نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ایسا کرنے سے دونوں نے شیکھر دھون اور روہت شرما کی بھارتی جوڑی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جنہوں نے مل کر 52 اننگز میں T20 انٹرنیشنل میں 33.51 کی اوسط سے 1743 رنز کی شراکت داری کی۔

میچ میں کپتان بابر نے 66 گیندوں پر ناقابل شکست 110 رنز بنائے، جب کہ رضوان نے 51 گیندوں پر 88 رنز بنائے۔ اس کے ساتھ ہی رضوان کے کھاتے میں 5 چوکے اور 4 چھکے آئے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.