ETV Bharat / sports

اظہرالدین کی پریس کانفرنس، اپیکس کونسل پر لگائے الزامات - حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 'حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر کے عہدے پر میری تقرری سپریم کورٹ کے ذریعہ ہوئی ہے، مجھے ایسے ہی برخاست نہیں کیا جا سکتا۔'

Azharuddin
Azharuddin
author img

By

Published : Jun 17, 2021, 10:09 PM IST

اظہر الدین نے کہا کہ میں قانونی طور پر ایسوسی ایشن کا صدر بنا ہوں اس لیے اگر کسی کو مجھ سے کوئی پرابلم ہے تو وہ کورٹ سے رجوع ہوسکتا ہے نہ کہ مجھے عہدے سے برخاست کر کے وجہ بتاؤ نوٹس دے۔

اظہرالدین پریس کانفرنس

حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اظہر الدین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایپکس کونسل کے ممبروں کو حق نہیں ہے کہ وہ انہیں وجہ سے نوٹس دیں۔

اظہر الدین نے کہا کہ 'ایپکس کونسل کسی کو بھی عہدے سے بے دخل کرنے کا اختیار نہیں رکھتی۔ کونسل کو ہائی کورٹ کے احکامات کی بھی پرواہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ 'ایپکس کونسل نے اظہرالدین کو ایچ سی اے کے صدر کے عہدے سے ہٹا کر انہیں شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں۔

اپیکس کونسل نے کہا کہ 'اظہرالدین کے خلاف اراکین کی شکایات پر غور کرنے کے بعد رواں ماہ اپیکس کونسل کے اجلاس میں وجہ بتاو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا کہ آپ (اظہر) نے قواعد کے برخلاف کام کیا ہے۔ ان شکایات کی مکمل سماعت تک اور حتمی فیصلہ آنے تک آپ کو معطل رکھا جائے گا، نیز ایچ سی اے میں بھی ان کی رکنیت منسوخ کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.