ETV Bharat / sports

’نسلی تعصب کا نشانہ بنا‘ پارلیمنٹ کمیٹی کے سامنے عظیم رفیق کا انکشاف

یارکشائر کے سابق کرکٹر عظیم رفیق نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اور دیگر ایشیائی نژاد کرکٹرز کو کلب کیریئر کے دوران کئی بار تعصب کا نشانہ بنایا گیا۔ 15 سال کی عمر میں ایک کھلاڑی نے زبردستی شراب پلادی تھی، پھر کلب میں گھلنے ملنے کی خاطر 2012 میں مجبوراً شراب نوشی شروع کی۔ لیکن مجھے اس پر فخر نہیں۔ حریف پلیئرز نے کلب ساتھیوں اور انتظامیہ کے سامنے ایسا ہی کیا اور انہیں روکا گیا تو بہت بے عزتی اور خود کو تنہا محسوس کیا۔

’نسلی تعصب کا نشانہ بنا‘ پارلیمنٹ کمیٹی کے سامنے عظیم رفیق کا انکشاف
’نسلی تعصب کا نشانہ بنا‘ پارلیمنٹ کمیٹی کے سامنے عظیم رفیق کا انکشاف
author img

By

Published : Nov 17, 2021, 12:58 PM IST

پاکستانی نژاد عظیم رفیق نے ماضی میں یہ انکشاف کیا تھا کہ انگلش کاؤنٹی کلب یارکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے 2008 سے 2018 کے دوران انہیں نسلی تعصب پر مبنی باتیں سننے کو ملیں اور ان کی قومیت کی وجہ سے ہراساں بھی کیا گیا۔ انہوں نے اس بات کا انکشاف اپنے ساتھ پیش آئے ناروا سلوک کی تحقیقات کے دوران پارلیمنٹ کی ڈیجیٹل، کلچر، میڈیا اینڈ اسپورٹس سلیکٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر کیا۔

انگلش کائونٹی یارکشائر کے سابق کرکٹر عظیم رفیق نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اور دیگر ایشیائی نژاد کرکٹرز کو کلب کیریئر کے دوران کئی بار تعصب کا نشانہ بنایا گیا۔ 15 سال کی عمر میں ایک کھلاڑی نے زبردستی شراب پلادی تھی، پھر کلب میں گھلنے ملنے کی خاطر 2012 میں مجبوراً شراب نوشی شروع کی۔ لیکن مجھے اس پر فخر نہیں۔ حریف پلیئرز نے کلب ساتھیوں اور انتظامیہ کے سامنے ایسا ہی کیا اور انہیں روکا گیا تو بہت بے عزتی اور خود کو تنہا محسوس کیا۔ 30 سالہ عظیم رفیق نے برطانوی پارلیمان کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ انگلش کرکٹ میں ’ادارے کی سطح پر‘ نسل پرستی موجود ہے۔

2001 میں پاکستان سے برطانیہ منتقل ہونے والے آف اسپنر نے 39 فرسٹ کلاس گیمز میں 72 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے کھلاڑی الیکس ہیلز اور گیری بیلنس نے ان کے ساتھ تعصب پر مبنی رویہ اختیار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے کاؤنٹی یارکشائر میں کھیلتے ہوئے انہیں نسلی تعصب کا سامنا کرنا پڑا، عظیم فاروق نے انکشاف کیا کہ پاکستانی پس منظر رکھنے والے کھلاڑیوں کو نسل پرستی پر مبنی گالیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

عظیم رفیق نے آبدیدہ ہوکر بتایا کہ انہیں مسلسل لفظ ’پی‘ کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو تنہا اور الگ تھلگ محسوس کرتے تھے، انہیں جب کپتان بنایا گیا تو ڈریسنگ روم کا ماحول انتہائی زہرآلود ہوگیا تھا۔ عظیم رفیق نے کہا کہ جو سلوک میرے ساتھ ہوا میں اس کا مستحق نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کسی مسلمان کھلاڑی کے روزہ رکھنے پر اُسے ہر غلطی کا ذمہ دار بتایا جاتا۔

اس سلسلہ میں یارک شائر کاؤنٹی کی جانب سے معذرت کی گئی اور کہا گیا کہ تمام مرتکب افراد کے خلاف سخت انتظامی کارروائی بھی کی جائے گی۔ رفیق عظیم کے الزامات اور کلب کی معذرت کے بعد اسپانسرز نے اس کلب کی بین الاقوامی میچوں کے دوران سرپرستی سے ہاتھ کھینچ لیا ہے۔ وہیں اس تناظر میں یارک شائر کلب کے چیئرمین راجر ہَٹن رواں ماہ کے اوائل میں اپنے منصب سے مستعفی ہوگئے تھے۔ اسی طرح کلب کے چیف ایگزیکٹیو مارک آرتھر نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے کر کلب کو فی الوقت الوداع کہہ دیا ہے۔ کلب سے مستعفی ہونے والے چیئرمین راجر ہَٹن بھی پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان قلمبند کرائیں گے۔

انگلش کاؤنٹی یارکشائر میں نسلی تعصب کے معاملے پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کاؤنٹی کو بین الاقوامی میچز کی میزبانی سے معطل کردیا۔ خیال رہے کہ عظیم رفیق کے خلاف نسلی ریمارکس دینے والے کرکٹر گیری بیلنس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق انگلش اسٹار کرکٹر عادل رشید نے مائیکل وان کے خلاف عظیم رفیق کے ایشین کھلاڑیوں کے ساتھ رویہ سے متعلق الزامات کی حمایت کردی۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان پر پاکستانی نژاد کاؤنٹی کرکٹر عظیم رفیق کی جانب سے پہلے نسل پرستانہ تبصروں کا الزام عائد کیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان کے سابق کرکٹر رانا نوید الحسن نے بھی اس حوالے سے تصدیق کردی۔ مائیکل وان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایشیائی کھلاڑیوں سے کہا کہ یہاں پر ان کے جیسے بہت ہیں اور ان جیسوں کے لیے کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب مائیکل وان نے تمام الزامات کو مسترد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ عادل رشید ایشین ہیں جو انگلینڈ کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں 199 مرتبہ نمائندگی کرچکے ہیں۔ انہوں نے 2019 میں انگلینڈ کو کرکٹ ورلڈ کپ جتوانے میں بھی اہم کردارا کیا تھا۔ انہوں نے اپنا پورا کیریئر یارک شائر میں گزارا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.