ETV Bharat / sports

آسٹریلیائی ٹیم نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا ورلڈ کپ کے فائنل میں آمنے سامنے ہونے کے بعد اگلے سال مارچ میں تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی سیریز میں حصہ لیں گے۔

Australia's tour of New Zealand for a series of three T20 matches
آسٹریلیا کا تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کا دورہ
author img

By

Published : Nov 12, 2021, 9:59 PM IST

تینوں میچ نیوزی لینڈ میں کھیلے جائیں گے اور یہ اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہوں گے۔ اس دوران آسٹریلیا کا دورہ پاکستان بھی ہوگا۔ اس لیے آسٹریلیا دورہ نیوزی لینڈ کے لیے بالکل نئی ٹیم بھیجے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) اور نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) نے جمعہ کو سیریز کی تصدیق کی اور کہا کہ میچ 17، 18 اور 20 مارچ کو ویلنگٹن اور نیپیئر میں کھیلے جائیں گے۔ آسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لیے مختلف اسکواڈ کا انتخاب کرنا ہوگا۔ 2021 میں بھی جب دونوں ٹیموں نے پانچ میچ کھیلے تھے تو جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے ایک مختلف ٹیسٹ ٹیم کا انتخاب کیا گیا تھا۔ تاہم، کووڈ-19 کی وجہ سے جنوبی افریقہ کا دورہ منسوخ کر دیا گیا تھا۔

ہیڈ کوچ جسٹن لینگر نے اس دورے میں شرکت نہیں کی تھی اور ان کے اسسٹنٹ اینڈریو میکڈونلڈ کو عارضی طور پر کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، پیٹ کمنز، مشل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ اس دورے پر دستیاب نہیں تھے اور 3 مارچ سے 25 مارچ کے درمیان پاکستان میں ہونے والے تین ٹیسٹ میچوں کی وجہ سے یہ کھلاڑی شاید اس بار بھی نیوزی لینڈ کا سفر نہیں کر سکیں
گے۔

یہ بھی پڑھیں:

رضوان نے سیمی فائنل سے قبل دو راتیں آئی سی یو میں گزاریں

سی اے نے واضح کیا کہ پاکستان ٹیسٹ کو ترجیح دی جائے گی اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نے کہا: "وبا کا نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک کیلنڈر پر بہت بڑا اثر پڑا ہے اور ہم اپنے پڑوسیوں کی مدد کے لیے اس دورے کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ ساتھ ہی اگلے سال اکتوبر اور نومبر میں ہونے والے ورلڈ کپ کی تیاری کا ا س سے بہتر موقع شاید نہیں ملے گا۔ "

دونوں ٹیمیں اگلے سال جنوری اور فروری میں آسٹریلیا میں تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز بھی کھیلیں گی۔ پہلا میچ 30 جنوری کو پرتھ میں کھیلا جانا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.