ETV Bharat / sports

Australian Team Arrived In India آسٹریلوی ٹیم ون ڈے سیریز کیلئے دہلی پہنچی، پہلا ون ڈے جمعہ کو

آسٹریلیا کی ٹیم ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کے ساتھ تین میچوں کی مختصر ون ڈے سیریز کھیلنے بدھ کو پہنچ گئی۔ آسٹریلوی ٹیم اپنا پہلا میچ 22 ستمبر کو موہالی میں کھیلے گی جب کہ دوسرا ون ڈے میچ 24 ستمبر کو اندور میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے 27 ستمبر کو راجکوٹ میں ہوگا۔

author img

By UNI (United News of India)

Published : Sep 21, 2023, 1:21 PM IST

آسٹریلوی ٹیم ون ڈے سیریز کے لیے دہلی پہنچی،پہلا ون ڈے جمعہ کو

نئی دہلی:ورلڈ کپ سے قبل یہ دونوں ٹیموں کی آخری ون ڈے سیریز ہوگی۔ بھارت اور آسٹریلیا ورلڈ کپ میں بھی اپنی مہم کا آغاز 8 اکتوبر کو ایک دوسرے کے خلاف کھیل کر کریں گے۔ دہلی پہنچنے کے بعد ڈیوڈ وارنر نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک سیکورٹی اہلکار کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے، انہوں نے کیپشن میں لکھا، "ہندوستان آنے پر خیرمدم کئے جانے پر ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔

بائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر ان دنوں اچھی فارم میں ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ان کے بلے سے کافی رنزنکلے تھے۔ وہیں ون ڈے میں ہندوستان کے خلاف بھی وارنر کے اعداد و شمار بہترین ہیں۔ ہندوستان کے خلاف انہوں نے اب تک 22 میچ کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 50.65 کی اوسط سے 1013 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے تین سنچریاں اور چھ نصف سنچریاں اسکور کیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور 122 ناٹ آؤٹ رہا۔

یہ بھی پڑھیں:India vs Australia ODI series آسٹریلیا کے خلاف ونڈے سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان

آسٹریلیا کی ٹیم:- پیٹ کمنز (کپتان)، شان ایبٹ، ایلکس کیری، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلیس، اسپینسر جانسن، مارنس لیبوشین، مچل مارش، گلین میکسویل، تنویر سانگھا، میتھیو شارٹ، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مارکس اسٹوئنس، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.