ETV Bharat / sports

Shane Warne شین وارن کی موت کا سبب کیا تھا؟

ایک انتہائی حیران کن رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن کی موت ایک بار پھر سرخیوں میں آگئی ہے۔

author img

By

Published : Jun 22, 2023, 8:05 PM IST

شین وارن کی موت کا سبب کیا تھا
شین وارن کی موت کا سبب کیا تھا

سڈنی:اپنی گھومتی ہوئی گیندوں کی بدولت جادوگر اسپنر کا خطاب پانے والے شین وارن کی اچانک موت نے دنیائے کرکٹ کو صدمے سے دوچار کردیا تھا، شین وارن تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے تھے۔ ان کی موت کے بعد آسٹریلوی حکام تھائی لینڈ پہنچ کر اس کی تحقیقات کی تھی، جہاں تقتیش کاروں کو شین وارن کے کمرے کے فرش اور نہانے کی تولیہ سے مبینہ طور پر خون کے دھبے ملے تھے۔

تاہم اب ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا ہے کہ شین وارن کی موت کرونا ویکسین ہوسکتی ہے، رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آنجہانی سابق آسٹریلوی اسپنر شین وارن نے جو کرونا کی ویکسین لگوائی تھی وہ دل سے متعلق امراض بڑھاتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شین وارن کو تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑا تھا، انہوں نے اپنی موت سے تقریباً 9 ماہ قبل کرونا کی ’ ایم آر این‘ ویکسین لگوائی تھی، رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ یہ ویکسین دل سے متعلق امراض میں اضافہ کرتا ہے۔

آسٹریلوی ڈاکٹر برطانوی ماہر امراض قلب نے کہا ہے کہ شین وارن کی موت کی وجہ کورونا ویکسین ہو سکتی ہے۔ ماہر امراض قلب ڈاکٹر اسیم ملہوترا اور ڈاکٹر کرس نیل نے کہا کہ کووڈ ایم آر این اے ویکسین کورونری بیماری کے تیزی سے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہے خاص طور پر ان لوگوں میں جن کو پہلے ہی دل کی کوئی بیماری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ICC Test Ranking روٹ ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچے

ڈاکٹر ملہوترا نے یہ بھی کہا کہ سابق آسٹریلوی کھلاڑی شین وارن کو 52 سال کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑا تھا، جس کی وجہ سے ان کی موت ہو گئی تھی تاہم سب جانتے ہیں کہ ان کا طرز زندگی زیادہ صحت مند نہیں تھا وہ سگریٹ نوشی کرتے تھے اور ان کا وزن بھی زیادہ تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.