ETV Bharat / sports

Dean Elgar on Gabba pitch امپائرز نے پچ سے متعلق میرے سوالات کو نظر انداز کیا، جنوبی افریقی کپتان

author img

By

Published : Dec 18, 2022, 8:54 PM IST

ہفتے کو شروع ہونے والا جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ میں اتوار کے روز ختم ہوگیا۔ آسٹریلیا نے اس میچ کو چھ وکٹوں سے جیتا۔ ساڑھے پانچ سیشنز کے اس میچ میں صرف 144.2 اوورز کرائے گئے جبکہ آؤٹ ہونے والے 34 بلے بازوں میں سے 26 بلے ڈبل فیگرز تک نہیں پہچ سکے۔Dean Elgar on Gabba pitch

Dean Elgar
جنوبی افریقی کپتان ڈین ایلگر

برسبین: جنوبی افریقہ کے کپتان ڈین ایلگر نے اتوار کو گابا ٹیسٹ صرف دو دن میں ختم ہونے کے بعد پچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے یہاں بیٹنگ کے خطرے کے بارے میں امپائروں سے سوال کیا تو انہیں نظر انداز کیا گیا۔ ہفتے کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے چھ وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ ساڑھے پانچ سیشنز کے اس میچ میں صرف 144.2 اوورز کرائے گئے جبکہ آؤٹ ہونے والے 34 بلے بازوں میں سے 26 ڈبل فیگرز تک پہچنے میں ناکام رہے۔Dean Elgar on Gabba pitch

ایلگر نے میچ کے بعد کی پریس کانفرنس میں کہا کہ "آپ کو اپنے آپ سے پوچھنا ہوگا، کیا یہ ہمارے فارمیٹ کے لیے اچھی پروموشن ہے؟ دو دن میں 34 وکٹوں کا گرنا میرے مطابق یک طرفہ معاملہ ہے۔ ہم چار یا پانچ دن میچ ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “پچ پر پرانی گیند کے ساتھ جس طرح کا اچھال مل رہا تھا، اس نے بلے بازوں کو بے بس کر دیا۔ صرف تین بلے باز رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ یہ بہت اچھی ٹیسٹ وکٹ تھی۔"

ایلگر نے امپائروں کے ساتھ بات چیت کے بارے میں کہا کہ ’’میں نے (دوسری اننگز میں) امپائروں سے بھی بات کی۔ جب ربادا نے ٹریوس ہیڈ کو باؤنسر پر آؤٹ کیا تب میں نے امپائر سے پوچھا کہ اس پوزیشن کو کب غیر محفوظ تصور کیا جائے گا؟ اس کے بعد انریچ نورکیا بھی جو باؤنسر ڈال رہے تھے وہ ہمارے سروں کے اوپر سے گزر رہے تھے۔ میں جانتا تھا کہ میچ ختم ہو گیا ہے لیکن اس وقت امپائرز کو سمجھداری سے کام لینا چاہیے تھا۔

ایلگر نے کہا کہ انہیں امپائرز سے کوئی جواب نہیں ملا۔ ایلگر نے پچ کو محفوظ یا غیر محفوظ کہنے سے بھی گریز کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بلے بازوں کے حوصلے پست نہیں ہیں اور وہ اگلے ٹیسٹ سے قبل اپنی غلطیوں پر کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھین: Australia vs South Africa Test آسٹریلیا نے دو ہی دن میں گابا ٹیسٹ جیت لیا

کپتان پیٹ کمنز کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔ گیندبازوں کے لیے مددگار پچ پر جنوبی افریقہ دوسری اننگ میں 99 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی اور آسٹریلیا کو محض 34 رنوں کا ہدف دیا جسے آسٹریلیا نے دوسرے دن چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.