ETV Bharat / sports

World Cup 2023 زخمی میکسویل کی ڈبل سنچری، افغانستان جیتی ہوئی بازی ہار گیا

افغانستان کے خلاف 292 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا کی شروعات انتہائی خراب رہی اور اس کے 95 رنز پر ہی سات کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔ لیکن اس کے بعد میکسویل کے طوفان نے افغانستان کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ میکسویل نے ورلڈ کپ میں پہلی ڈبل سنچری 201 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جس میں 21 چوکے اور 10 چھکے شامل تھے۔ Australia vs Afghanistan in World Cup

Etv Bharat
میکسویل کی ڈبل سنچری
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 7, 2023, 3:05 PM IST

Updated : Nov 7, 2023, 10:47 PM IST

ممبئی: افغانستان کے خلاف 292 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا کی شروعات انتہائی خراب رہی اور اس کے 95 رنز پر ہی سات کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔ لیکن اس کے بعد میکسویل کا طوفان ڈبل سنچری کی شکل میں آیا جس نے ہارا ہوا میچ جیت میں بدل دیا اور افغانستان کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی میکسویل نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں میں پہلی ڈبل سنچری (201 رنز) بنائی، جس میں 21 چوکے اور 10 چھکے شامل تھے۔

اس جیت کے ساتھ آسٹریلیا ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے پہلے انڈیا اور جنوبی افریقہ پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔ لیکن سیمی فائنل کی چوتھی ٹیم کون ہوگی اس کے لیے ابھی انتظار کرنا ہوگا کیونکہ اس پوزیشن کے لیے ابھی بھی تین ٹیمیں پاکستان، نیوزی لینڈ اور افغانستان پوائنٹس ٹیبل پر جد وجہد کر رہی ہیں۔ افغانستان کے ہارنے سے پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔

Icc wrold cup 2023
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا پوائنٹس ٹیبل

اس سے قبل افغانستان نے ابراہیم زدران کی 129 رن کی ناٹ آوٹ سنچری اور آخری اووروں میں راشد خان کے ناٹ آوٹ 35 رن کی بدولت آئی سی سی ورلڈ کپ کے 39ویں میچ میں منگل کو آسٹریلیا کو 292 رن کا ہدف دیا ہے۔ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کے اپنے فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں 5 وکٹوں پر 291 رن بنائے۔ رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران کی اوپننگ جوڑی نے افغانستان کی اننگز کا آغاز کیا اور دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 38 رن جوڑے۔

آٹھویں اوورز کی چھٹی گیند پر ہیزلووڈ نے رحمان اللہ گرباز کو 21 رن پر اسٹارک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکر پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد زدران اور رحمت شاہ کی جوڑی نے دوسری وکٹ کے لیے 83 رن کی شراکت قائم کی۔ رحمت شاہ 25ویں اوور کی چوتھی گیند پر 30 رن پر ہیزلووڈ نے میکسویل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ افغانستان کی تیسری وکٹ 38 اوورز میں 26 رن پر کپتان حشمت اللہ شاہدی کی صورت میں گری۔ وہ اسٹارک کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہوئے۔ عظمت اللہ عمرزئی 43ویں اوور کی تیسری گیند پر 22 رن بناکر زیمپا کی گیند پر میکسویل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پانچویں وکٹ محمد نبی کی گری وہ 12 رن پر ہیزل ووڈ کے ہاتھوں بولڈ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے راشد خان نے آخری ساڑھے چار اوورز میں زدران کے ساتھ مل کر 58 رن بنائے۔ خان نے 18 گیندوں پر 35 رن کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ آسٹریلیائی ٹیم کو افغان بلے بازوں کو آؤٹ کرنے اور رن روکنے کے لیے سات گیندبازوں کو میدان میں اتارنا پڑا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ ایڈم زمپا، گلین میکسویل اور مشل اسٹارک نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ یہ میچ افغانستان کے لیے بہت اہم ہے۔ اگر افغانستان دو میچ جیتنے میں کامیاب ہوتا ہے تو وہ براہ راست سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا آج کا میچ کسی بھی قیمت پر جیتنے کی کوشش کرے گا کیونکہ آسٹریلیائی ٹیم بھی سیمی فائنل کی دہلیز پر کھڑی ہے۔

افغانستان نے اپنے پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے فضل حق فاروقی کی جگہ نوین الحق کو شامل کیا ہے۔ جبکہ آسٹریلیا نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ اسٹیو اسمتھ اور کیمرون گرین کی جگہ مچل مارش اور گلین میکسویل کو پلیئنگ الیون میں جگہ دی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل میں افغانستان 8 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے جبکہ آسٹریلیا 10 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

دونوں ٹیمیں درج ذیل ہیں:

افغانستان کی پلیئنگ الیون: رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمرزئی، اکرام علی خیل (وکٹ کیپر)، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، نور احمد اور نوین الحق۔

آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون: ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، مارنس لیبوشین، گلین میکسویل، جوش انگلس، مارکس اسٹوئنس، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ۔

Last Updated : Nov 7, 2023, 10:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.