ETV Bharat / sports

آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سرفہرست - آسٹریلیا

ICC WTC Standings پاکستان کو کلین سویپ کرنے کے بعد آسٹریلیا آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 ​​کے پوائنٹس ٹیبل میں 56.25 فیصد پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر پہنچ گیا ہے جبکہ بھارت 54.16 فیصد پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

ICC World Test Championship Standings 2023-25
آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سرفہرست
author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 7, 2024, 10:02 PM IST

سڈنی: سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان پر آٹھ وکٹوں کی شاندار جیت کے بعد آسٹریلیائی ٹیم نے بھارت کو پیچھے چھوڑ کر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 ​​کے پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست مقام حاصل کر لیا ہے۔

پیٹ کمنز کی ٹیم نے 2023 میں دو اہم آئی سی سی ٹائٹل جیتے تھے، جن میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل اور آئی سی سی مینز کرکٹ ونڈے ورلڈ کپ شامل تھا۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں نئے سال کے پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کے خلاف آٹھ وکٹوں سے شاندار فتح حاصل کی اور سیریز 3-0 سے جیت لی۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اسٹینڈنگ میں سرفہرست پہنچ گئی۔

پانچ جنوری کو جنوبی افریقہ میں بھارت کی سیریز 1-1 سے ڈرا ہونے کے بعد بھارت آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچ گیا تھا۔ لیکن اب آسٹریلیا ڈبلیو ٹی سی ٹیبل میں 56.25 فیصد پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ بھارت 54.16 فیصد پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

اس دوران چھٹے نمبر پر موجود پاکستان کو پوائنٹس میں نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ سڈنی ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستان کا فیصد 45.83 سے کم ہو کر 36.66 ہوگیا ہے۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.