میلبورن: میلبورن میں جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن آج صبح جب کھیل شروع ہوا تو پیٹ کمنز نے پاکستان کو ساتواں دھچکا محمد رضوان کو 42 رنز پر وارنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر دیا۔ اس کے بعد لائن نے شاہین شاہ آفریدی کو 21 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین بھیج دیا۔ حسن علی اور میر حمزہ دو رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
کمنز اور لائن نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے پاکستان کو 73.5 اوورز میں 264 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی میزبان آسٹریلیا کو پہلی اننگز کے بعد 54 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے کمنز نے پانچ اور لائن نے چار بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ جوش ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ دو پاکستانی بلے بازوں عبداللہ شفیق (62 رنز) اور کپتان شان مسعود (54 رنز) کے علاوہ کوئی اور بلے باز اسکور نہ کرسکا اور پانچ بلے باز تو دہائی کے ہندسے کو بھی نہ چھو سکے۔
میلبورن ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کے 264 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا کی دوسری اننگز جاری ہے، کینگروز نے بیٹنگ لائن کو سنبھالتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنالیے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز چائے کے وقفے تک پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین آفریدی اور میر حمزہ نے ابتدائی اننگز میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 آسٹریلوی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈین ایلگر نے ہندوستانی گیند بازوں کا امتحان لیا
پاکستان نے آسٹریلیا کے 24 رنز پر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جس کے بعد اسٹیو اسمتھ اور مچل مارش نے بیٹنگ لائن کو سنبھالا۔اسٹیور اسمتھ 50 اور مچل مارش 96 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔تیسرے دن کے کھیل ختم ہونے پر آسٹریلیا نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 187 رن بنا لئے اور پاکستان پر مجموعی طور پر 241 رنوں کی برتری حاصل کرلی ہے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور میرحمزہ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔